غیر جانبداری کے ساتھ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں:الیکشن کمیشن آف پاکستان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام فارن فنڈنگ کیسوں کی سماعت اور کارروائی میں تاخیر پارٹیوں کی طرف سے مختلف وجوہات کی بنا ء پر التوا٫ کی وجہ سے ہوئی۔

اپنے ایک بیان میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ غیر جانبداری کے ساتھ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔ ملک کے بہترین مفاد میں اور بغیر کسی دباؤ کے آئندہ بھی ایسا کرتے رہیں گے۔ قومی اسمبلی کے 20 ممبران کے خلاف سپیکر نیشنل اسمبلی نے آرٹیکل 63(A) کے تحت ڈیکلریشن 14 کو بھیجا، کیس کی سماعت 28 اپریل کو ہو گی۔

بیان کے مطابق صوبائی اسمبلی کے ارکان کا معاملہ 20 اپریل کو بھیجا گیا۔ ان ممبران کو 6 مئی کے لئے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ آرٹیکل 63 (A) کے تحت الیکشن کمیشن ڈیکلریشن موصول ہونے کے 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کا مجاز ہے، فارن فنڈنگ کیس کی سماعت میں تاخیر سے متعلق غیر ذمہ دار بیانات کی تردید کرتے ہیں، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ن لیگ کے فارن فنڈنگ سے متعلق کیسز پر سکروٹنی کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے، سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف سے متعلق رپورٹ دسمبر میں جمع کروائی، جس کو الیکشن کمیشن کے سامنے باقاعدہ سماعت کے لئے مقرر کیا گیا، تحریک انصاف کا کیس اختتامی مراحل میں ہے۔ جواب دہندہ کے فائنل دلائل جاری ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے 29,28,27 اپریل کو تحریک انصاف کے وکیل کے فائنل دلائل کے لئے سماعت مقررکی ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کیسز پر کارروائی کے لئے سکروٹنی کمیٹی نے 9 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے، پارٹیوں سے ضروری ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، 28 اپریل کو چیئر مین سکروٹنی کمیٹی سے کیسز کی کاروائی سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے، تمام فارن فنڈنگ کیسوں کی سماعت اور کارروائی میں تاخیر پارٹیوں کی طرف سے مختلف وجوہات کی بنا ء پر التوا٫ کی وجہ سے ہوئی۔ بلا امتیاز تمام پارٹیوں کے کیسز سے متعلق کاروائی عمل میں لا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ یوکرین کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟یوکرینی نمائندے کا انکشاف 

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:یوکرینی نمائندے کے مطابق ٹرمپ نے یوکرین سے ہاتھ کھینچنے

ترکی میں پٹرول کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ؛ 24 لیرا فی لیٹر

?️ 15 جون 2022سچ خبریں:   میڈیا ذرائع نے حالیہ دنوں میں ترکی میں ایندھن کی

چند گھنٹوں کی بندش کے بعد اسنیپ چیٹ کی سروس بحال ہوگئی

?️ 14 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت مختلف ممالک میں سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن

عمران خان نے کہا ہے ان سے بات کی جائے جن سے ٹرمپ بات کررہے ہیں، علیمہ خان

?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ

امریکیوں نے ممالک کے حکام سے لاوروف کے ساتھ تصاویر نہ لینے کی التجا کی

?️ 24 جولائی 2022روسی سفارتی سروس کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق، مختلف ممالک میں

براڈشیٹ کیس نے کرپشن کے خلاف بولنے والوں کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے: فضل الرحمٰن

?️ 30 جنوری 2021براڈشیٹ کیس نے کرپشن کے خلاف بولنے والوں کا چہرہ بے نقاب

بائیڈن انتظامیہ نااہل ہے: ٹرمپ

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ہفتے کے روز ایریزونا میں اپنی پہلی

اسلام آباد انتظامیہ نے اسکول بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت تعلیم نے کورونا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے