?️
لاہور 🙁سچ خبریں) فیڈرل سروس ٹریبونل (ایف ایس ٹی) اسلام آباد نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس غلام محمود ڈوگر کو لاہور کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) کے عہدے پر برقرار رہنے کی اجازت دے دی ہے۔
ایف ایس ٹی نے سی سی پی او لاہور کے تبادلے سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں اپنے تبادلے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے معطلی کے احکامات کے خلاف اپنی درخواست مسترد اور ناقابل سماعت قرار دیے جانے کے بعد غلام محمود ڈوگر نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے سامنے اپیل دائر کی تھی۔
غلام محمود ڈوگر نے اپنے تبادلے اور معطلی کے بارے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن میں قانونی اور انتظامی خامیوں کی نشاندہی کی تھی، انہوں نے فیڈرل سروس ٹریبونل سے درخواست کی تھی کہ وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے سول سروس کے قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
غلام محمود ڈوگر کے وکیل نے دلیل دی کہ ٹرانسفر آرڈر کے خلاف ان کے مؤکل کی اپیل متعلقہ اتھارٹی کے پاس زیر التوا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اس اپیل پر فیصلے تک ان کے خلاف کوئی اور محکمانہ کارروائی کرنے سے نہیں کر سکتا۔
خیال رہے کہ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے 2 سینیئر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہونے کے فوراً بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے غلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس لے لی تھیں۔
بعد ازاں یہ معاملہ سوشل میڈیا پر اس وقت موضوع بنا جب حکومت پنجاب نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکم پر عمل کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے صوبائی حکام کے انتظامی اختیارات میں مداخلت کی کوشش قرار دیا۔
بعدازاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایک انتباہ جاری کیا اور غلام محمود ڈوگر کو تیسرے اور آخری خط میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سابقہ ہدایات کی تعمیل نہ کرنے پر سخت سزا کی تنبیہ کی گئی۔
چند روز قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے غلام محمود ڈوگر کو ملازمت سے معطل کر دیا تھا اور یہ اعلان بھی کیا تھا کہ ان کے خلاف عہدے سے برطرفی کی کارروائی شروع کی جائے گی۔
فیڈرل سروس ٹریبونل کے فیصلے کی کاپی موصول ہونے کے بعد غلام محمود ڈوگر نے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور گزشتہ روز پولیس کے اعلیٰ افسران کا اجلاس طلب کرلیا۔
ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ سی سی پی او لاہور نے امن و امان اور جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر، ڈی آئی جی سیکیورٹی محبوب رشید، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل، لاہور کے سی ٹی او ڈاکٹر اسد اعجاز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
مشہور خبریں۔
مریم نواز کی باڈی لینگویج عجیب تھی: شہزاد اکبر
?️ 7 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا
جنوری
دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گانٹ نے اسلامی تحریک مزاحمت
اکتوبر
سانحہ بجبہاڑہ کے شہدا ء کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت
?️ 22 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے سانحہ بجبہاڑہ کے شہداء
اکتوبر
شام میں امریکیوں کی داعش کی ایک اور خدمت
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی فورسز نے شمال مشرقی شام کی ایک جیل سے داعش
اپریل
پاکستان کے ساتھ نویں جائزے سے متعلق بات چیت اب تک نتیجہ خیز رہی ہے، آئی ایم ایف
?️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی
دسمبر
عراق کی شامی صدر کو باضابطہ طور پر بغداد میں علاقائی کانفرنس میں شرکت کی دعوت
?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:عربی زبان کے ایک چینل نے اطلاع دی ہے کہ عراقی
اگست
غزہ میں قابضین سے نمٹنے کے لیے مزاحمتی حکمت عملی
?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونیوں کی غزہ پر قبضے اور تباہی کی مسلسل دھمکیوں
مارچ
غزہ جنگ بندی کے دن صہیونی میڈیا کے بیانات
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: اپنے سینئر تجزیہ کار نہم برنیا کی طرف سے لکھی
جنوری