🗓️
نیویارک: (سچ خبریں) پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیو یارک میں او آئی سی گروپ کے اجلاس میں مسلم ممالک سے فلسطین کے مفادات، عرب اور امت مسلمہ کے اصولوں اور مقاصد کو محفوظ رکھنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کی اپیل کی ہے.
اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ تنازعے نے فلسطینی عوام کے لیے تباہ کن نتائج مرتب کیے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ فائر بندی کے معاہدے کو محفوظ رکھنے کے لیے سفارت کاری اور اس کے دوسرے اور تیسرے مراحل پر بات چیت اور عملدرآمد کی حمایت کرتا ہے.
وزیرخارجہ نے فلسطینیوں کو ان کے وطن سے نکالنے کی تجویزوں کی سخت مخالفت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا انہوں نے کہا کہ ہمیں دو ریاستی حل کو محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے اسحاق ڈار نے کشمیر کے عوام کی جائز جدوجہد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اقدامات کرے.
انہوں نے او آئی سی کے مشترکہ مقاصد کو اقوام متحدہ میں آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی پختہ عزم کا بھی اظہار کیا اسحاق ڈار ان دنوں امریکہ میں ہیں جہاں انہوں نے او آئی سی گروپ سے خطاب کیا اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کی وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کثیر المقاصد عالمی طرز حکمرانی سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے.
مشہور خبریں۔
نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگا کردیا ہے
🗓️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے
دسمبر
اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں جلد کمی ہوگی
🗓️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اکتوبر
پاکستانی پاسپورٹ کا دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں شمار ہونے پر گورنر پنجاب کا رد عمل
🗓️ 11 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سماجی
جولائی
جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
🗓️ 26 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان کے 30 ویں
اکتوبر
عراقی پارلیمنٹ ممبر کا عراق میں امریکی موجودگی کے بارے میں بیان
🗓️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں بدر اتحاد کے نمائندے نے کہا کہ عراق
جولائی
یومِ آزادی پراداکاروں کی جانب سے قوم کو مبارکباد
🗓️ 14 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی اداکاروں نے بھی
اگست
بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد جاری، ہندو دہشت گردوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے مسلمان پر ہی مقدمہ درج کردیا گیا
🗓️ 24 مئی 2021لکھنئو (سچ خبریں) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف آئے دن تشدد کا
مئی
ہر جج کا کچھ نہ کچھ رجحان ہوتا ہے، چیف جسٹس
🗓️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے
ستمبر