عید الاضحیٰ پر ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری

عید الاضحیٰ پر ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) عید الاضحیٰ پرسنت ابراہیمی کی یاد میں ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم نے بھی عید پر دو بیل قربان کئے، حکومتی اراکین کی جانب سے عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت سمیت آج شہر شہر نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے، سنت ابراہیمی کی یاد میں جانوروں کی قربانی بھی جاری ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد فیصل مسجد میں نمازعیدادا کی، انہوں نے قوم کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دیتے ہوئے ایس اوپیز کیساتھ منانےکی اپیل کی۔

وزیراعظم عمران خان نے پیغام میں کہا کہ کوئی قوم قربانی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نتھیا گلی پہنچے جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید کی چھٹیاں گزاریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نماز عیدالاضحی جی او آر لاہور میں ادا کی، نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک کی سلامتی و استحکام اور سر بلندی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

سابق صدر آصف زرداری نے عید کی نماز بلاول ہاؤس، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سیہون شریف میں ادا کی۔ سندھ کے زیادہ تر سیاسی رہنما نماز عید اپنے آبائی علاقوں میں ادا کی۔ وزیراطلاعات و بلدیات سندھ ناصر شاہ عید نماز سکھر میں پڑھی۔ صدر پیپلز پارٹی سندھ و صوبائی مشیر نثارکھوڑو عید نماز لاڑکانہ میں ادا کی۔

گورنر بلوچستان اور وزیراعلی نے نماز عید کوئٹہ میں ادا کی۔ شہر میں عید گاہوں ، امام بار گاہوں اور مساجد میں نماز عید کے 100 سے زائد اجتماعات ہوئے جن میں فرزندان توحید نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے گورنر ہاوس،  وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سی ایم ہائوس میں نماز عید ادا کی جہاں کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھا گیا، اکثر وزرااور اراکین نے اپنے اپنے آبائی علاقوں نماز عید ادا کی۔

نماز عید کے اجتماعات میں ملک وقوم ، امت مسلمہ اورخاص کر کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حفاظت اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ عیدگاہوں اور مساجد پر نماز عید کے موقع سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جہاں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ کے اقتصادی کمٹی کی فلسطینی خودمختاری سے متعلق قرارداد منظور

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اقتصادی اور مالی امور کے

پوپ فرانسس کا یورپ میں تارکین وطن کے بارے میں اہم پیغام

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: عالمی کیتھولک  رہنما نے کہا کہ یورپ میں تارکین وطن

کیا حزب اللہ الاقصیٰ طوفان کی جنگ میں داخل ہوگا؟

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی کارروائی میں صیہونی حکومت کی بھاری شکست کے پہلے

شمالی وزیرستان میں بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2 اہلکار شہید

?️ 25 ستمبر 2022شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام

مزاحمتی تحریک کو خلع سلاح کرنے کے بارے میں شہید اسماعیل ہنیہ کا دوٹوک جواب

?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:مصری و قطری ثالثوں کے ذریعے حماس سے اسلحہ ترک

مریخ پر انسانوں کو لے جانے والی خلائی شٹل کریش

?️ 3 فروری 2021ٹیکنالوجی میں دن با دن بڑھتی جا رہی ہے اسی وجہ سے

اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کرے ، نعیم خان

?️ 31 جنوری 2024نئی دلی: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور

اسرائیل کی موجودگی کی وجہ سے یوروویزن تباہی کے دہانے پر ہے: امریکی میڈیا

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صحافی اور یورپین امور کے ماہر ڈیو کیٹنگ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے