عوام کیلئے خوشخبری ،پٹرول13اور ڈیزل 8روپے سستا ہونے کا امکان

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام کیلئے خوشخبری،حکومت کا پٹرولیم مصنوعات میں عوام کو ریلیف دینے کاامکان،پٹرول 13اورڈیزل کی قیمت میں8روپے کمی متوقع ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد 16مئی 2024 سے ہو گا۔

اگلے 15 روز میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ،وزارت پٹرولیم ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 7.26 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت 98.99 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.68 ڈالر کی کمی سے 99.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 16مئی سے پاکستان ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو امید ہے کہ گزشتہ10دنوں میں پی او ایل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی اور ایران سے اسمگل شدہ پی او ایل مصنوعات کی آمد روکنے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں اضافہ ہوگا۔

حکومت پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کے طور پر 60 روپے فی لٹر بھی وصول کر رہی ہے جبکہ ڈیلرز کو دونوں مصنوعات پر 8.64 فی لٹر کا مارجن مل رہا ہے۔ پٹرول کی موجودہ قیمت فی لٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے جبکہ ڈیزل کی 281 روپے 96 پیسے فی لٹر میں فروخت جاری ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے یکم مئی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی تھی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کی کمی کردی گئی تھی۔قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لٹر ہوگئی تھی۔

مشہور خبریں۔

کورونا کا قہر جاری، مزید 146 افراد جان کی بازی ہار گئے

🗓️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے

پیوٹن کے ترکی کے دورے کے چیلنجز کیا ہیں؟

🗓️ 6 فروری 2024سچ خبریں:روسی صدر کے دورہ ترکی کے بارے میں اقوام متحدہ اور

Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’

🗓️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

امریکی انتخابات میں کون آگے؟ نئے سروے میں ہریس اور ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ

🗓️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی عوام 5 نومبر بروز منگل کو اگلے چار سال کے

غزہ کی اجتماعی قبروں سے صہیونیوں کا وحشی پن ظاہر

🗓️ 10 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں نئی اجتماعی قبروں کی دریافت

موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے تعلق نہیں، ویسے کوئی ڈرنے لگ جائے تو الگ بات ہے، جسٹس منصور

🗓️ 22 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی

سلامتی کونسل کی ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف قرارداد منظور

🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA)، کی سلامتی کونسل نے ایران

حکومت کی مشکلات میں اضافہ

🗓️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں ) مسلم لیگ فنکشنل کی حکومتی اتحاد سے لاتعلقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے