اسلام آباد (سچ خبریں) فرخ حبیب نے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے دونوں کرپٹ جماعتوں کو الوداع کہہ دیا، مریم اور بلاول کو آزاد کشمیر میں شکست کے بعد اب کیسا محسوس ہو رہا ہے، آزاد کشمیر اور ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والے کشمیریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے آزاد کشمیر الیکشن بارے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان دلیر سفیر اور سچے وکیل کے طور پر ہر عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑتے رہیں گے، آزاد کشمیر اور ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والے کشمیریوں کا شکریہ، جنہوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا، کشمیریوں نے پی ٹی آئی کو جو مینڈیٹ دیا اس کے احترام کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی کا جال بچائیں گے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام نے دھونس، دھاندلی، الزامات اور تنقید کی سیاست کو زمین بوس کر دیا، مریم اور بلاول گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں عبرت ناک شکست کے بعد اب کیسا محسوس کر رہے ہیں، 25 جولائی، تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، اس دن کشمیریوں نے مودی کے یاروں، جعلی اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ اور سرٹیفائیڈ جھوٹوں کو سبق سکھایا۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام نے دونوں کرپٹ جماعتوں کو الوداع کہہ دیا، جو اپنی شادیوں پر مودی کو بلائیں، آموں اور ساڑھیوں کے تحائف لیں، حریت رہنماؤں کو نظر انداز کریں، کشمیری ان کو کبھی معاف نہیں کرسکتے، جن لوگوں نے کشمیر کا سودا کیا انھیں آج کشمیریوں نے ووٹ سے ریجیکٹیڈ بنا دیا۔
مشہور خبریں۔
زرمبادلہ کے ذخائر28 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 10 ارب ڈالرسے متجاوز
مارچ
برطانوی اخبار کی فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کے ساتھ خیانت
اکتوبر
وزیراعظم کا پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ
فروری
غزہ میں داخل ہونے والے صیہونی فوجی کہاں چھپتے ہیں؟
نومبر
دمشق کے ساتھ تعاون کی آنکارا کی خواہش کا اظہار
اپریل
آج قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک برا دن ہے: صہیونی تجزیہ کار
جولائی
پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کی دستاویز پر دستخط ہوگئے
مئی
صہیونی جیل میں غزہ کے ہیرو ڈاکٹر کی غیر انسانی حالت
مارچ