عوام نے دونوں کرپٹ جماعتوں کو الوداع کہہ دیا: فرخ حبیب

فرخ حبیب نے اپوزیشن  کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) فرخ حبیب نے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے  کہ عوام نے دونوں کرپٹ جماعتوں کو الوداع کہہ دیا، مریم اور بلاول کو  آزاد کشمیر میں شکست کے بعد اب کیسا محسوس ہو رہا ہے، آزاد کشمیر اور ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والے کشمیریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے آزاد کشمیر الیکشن بارے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان دلیر سفیر اور سچے وکیل کے طور پر ہر عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑتے رہیں گے، آزاد کشمیر اور ملک کے مختلف حصوں میں بسنے والے کشمیریوں کا شکریہ، جنہوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا، کشمیریوں نے پی ٹی آئی کو جو مینڈیٹ دیا اس کے احترام کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی کا جال بچائیں گے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام نے دھونس، دھاندلی، الزامات اور تنقید کی سیاست کو زمین بوس کر دیا، مریم اور بلاول گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں عبرت ناک شکست کے بعد اب کیسا محسوس کر رہے ہیں، 25 جولائی، تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، اس دن کشمیریوں نے مودی کے یاروں، جعلی اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ اور سرٹیفائیڈ جھوٹوں کو سبق سکھایا۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام نے دونوں کرپٹ جماعتوں کو الوداع کہہ دیا، جو اپنی شادیوں پر مودی کو بلائیں، آموں اور ساڑھیوں کے تحائف لیں، حریت رہنماؤں کو نظر انداز کریں، کشمیری ان کو کبھی معاف نہیں کرسکتے، جن لوگوں نے کشمیر کا سودا کیا انھیں آج کشمیریوں نے ووٹ سے  ریجیکٹیڈ  بنا دیا۔

مشہور خبریں۔

القسام: قیدیوں کی باقی ماندہ لاشوں کے حوالے کرنے کے لیے خصوصی آلات کی ضرورت ہوتی ہے

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبرین: تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بیان

دنیا نے ایران کے خلاف ٹرمپ کی اقتصادی جارحیت کو نظر انداز کر دیا : امریکی میگزین

?️ 31 اگست 2026سچ خبریں: امریکی میگزین  فارچیون  نے اتوار کو شائع ہونے والی ایک

گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، گھریلو صارفین کیلئے 194 فیصد تک مہنگی

?️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا

کیا امریکہ ایران کے ساتھ سفارتی حل تلاش کر رہا ہے؟

?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے جے

ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار ٹک ٹاک پر پابندی کو ملتوی کردیا

?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی

سعودی ولی عہد کا دورہ چین منسوخ کرنے کی وجوہات

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی نیوز ایجنسی سے لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد

مجرم ایک دوسرے کو انعام دیتے ہیں

?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جنگی مشین کو روکنے میں عالمی برادری

اسرائیل کا فلسطینی اور عرب اراضی پر قبضہ غیر قانونی ہے:مصر

?️ 22 فروری 2026اسرائیل کا فلسطینی اور عرب اراضی پر قبضہ غیر قانونی ہے:مصر مصر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے