عوام افواہوں پر یقین نہ کریں، انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ عوام انتخابات کےسلسلے میں افواہوں پر یقین نہ کریں، پولنگ 8 فروری 2024 کو ہی ہوگی۔

قومی ووٹرز ڈے پر جاری اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی تمام آئینی و قانونی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، شفاف، پرامن انتخابات کے انعقاد کےلیےتیار اور پرعزم ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات میں مکمل تحفظ فراہمی کی یقین دہانی کراتا ہے۔

سکندر سلطان راجا نے کہا کہ پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے، عوام سے اپیل ہے روشن مستقبل کےلیےحق رائے دہی استعمال کریں، عوام کو یادرکھناچاہیے، آپ کےہاتھوں میں ووٹ کی طاقت ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کےسلسلے میں افواہوں پر یقین نہ کریں، پولنگ 8 فروری 2024 کو ہی ہوگی، شیڈول چندروز میں آجائےگا، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ اورترسیل کاکام مکمل ہوچکا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے اس کے انعقاد پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا تھا، اکتوبر میں صدر مملکت نے نجی چینل پر انٹرویو کے دوران الیکشن کےانعقاد کے بارے میں تبصرہ کیا تھا، ان کے بیانات کی وجہ سے یہ تاثر گیا ہے کہ شاید الیکشن ملتوی ہو جائیں گے۔

صدر مملکت کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ پر شکوک و شبہات کے اظہار کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا تھا کہ جنوری کے آخر میں ہونے والے انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اس تاثر کو زائل کرنے کے لیے اس کی پرزور تردید کرتا ہے کہ الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پہلے ہی پوزیش واضح کر چکا ہے، حلقہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اعتراضات دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ کل یعنی 27 اکتوبر 2023 کو مکمل ہو جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے ساتھ ہی ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراضات کی سماعت الیکشن کمیشن 30/31 اکتوبر سے شروع کرے گا اور 30 نومبر 2023 کو الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد کے لیے ایکشن پلان کے مطابق الیکشن کمیشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور حلقہ بندی کی حتمی اشاعت کے بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا، اس میں کسی قسم کا ابہام نہیں۔

مشہور خبریں۔

صہیونی صحافی کا سید حسن نصر اللہ کے قتل کی کوششوں کے بارے میں نیا انکشاف

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:ایک صہیونی صحافی امیر بوحبوط نے حزب اللہ کے شہید سیکریٹری

عراق کے ہمسایہ ممالک کا بغداد میں اجلاس

?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:عراق ہمسایہ ممالک کا اجلاس منعقد کرنے کے لیے پرعزم ہے

مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی کرتا رہا: فواد چوہدری

?️ 28 جنوری 2021مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی

صہیونی کابینہ کی مقبولیت میں کمی

?️ 21 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے غزہ کی جنگ کی دلدل میں دھنسنے

کراچی: صحافی فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد

?️ 21 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے صحافی

2023 میں بین الاقوامی سطح پر ہارنے والے کون ہیں؟

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی ویب سائٹ نے گزشتہ سال کی عالمی صورتحال

صیہونی کابینہ سے عوامی بداعتمادی، نارضایتی اور مایوسی میں اضافہ

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:ایک حالیہ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ

کیا گوگل کی مدد سے جلد کے امراض کی تشخیص ممکن ہے؟

?️ 19 جون 2021نیویارک(سچ خبریں) گوگل کی جانب سے حال ہی میں مصنوعی ذہانت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے