عمران ریاض کیس: والد کو پولیس ورکنگ کمیٹی میں تحفظات بیان کرنے کی ہدایت

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کے والد کو پنجاب پولیس کی خصوصی ورکنگ کمیٹی میں اپنے تحفظات بیان کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے لیے والد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے عمران ریاض کے والد کو ورکنگ کمیٹی میں جاکر اپنے تحفظات بیان کرنے کی ہدایت کی۔

سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور کہا کہ عمران ریاض کی بازیابی کی کوشیش جاری ہیں، آئی جی پنجاب نے مجھے کہا ہے کہ آپ معاونت کریں اور عمران ریاض کے والد کو کہا ہے کہ جو ورکنگ کمیٹی بنائی ہے وہ بھی اس میں شامل ہوں۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عمران ریاض پاکستان کے نامور صحافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کے پاس معلومات ہے جو شئیر کرنا چاہتے ہیں جس پر وزارت دفاع کے نمائندے نے کہا کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں اور کوششیں جاری ہیں۔

صحافی عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ ہمارا صبر جواب دے رہا ہے۔

چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے استفسار کیا کہ مجھے کسی سے خوف نہیں ہے، میں اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے اپنی دکان نہ چمکائیں، آپ نے جو باتیں کرنی ہیں کریں میری فکر آپ چھوڑ دیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کے والد کو ورکنگ کمیٹی میں اپنے تحفظات بیان کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے حوالے سے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور تمام پولیس یونٹس کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے پنجاب پولیس کے خصوصی ورکنگ گروپ کا ایک اہم اجلاس ہوا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سلطان چوہدری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی تھی۔

ایک پولیس افسر نے کہا کہ اجلاس میں متعلقہ پولیس افسران نے عمران ریاض کی پراسرار گمشدگی کے حوالے سے خفیہ رپورٹس پیش کیں اور انہوں نے پولیس کی متعلقہ ونگز اور سیکشنز کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے لیے سی ٹی ڈی پنجاب کی طرف سے پیش کی گئی خفیہ رپورٹس میں نشاندہی کیے گیے علاقوں میں سرچ آپریشنز کا آغاز کیا جائے گا۔

پولیس حکام نے کہا کہ عمران ریاض سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے کے لیے پنجاب پولیس کا ورکنگ گروپ وزارت دفاع سے رابطے میں ہے۔

مشہور خبریں۔

عربوں کے خلاف صیہونی جرائم کی نئی دستاویزات کا انکشاف:عطوان

?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:عطوان نے اپنے نئے کالم میں عربوں اور یہاں تک کہ

عراق میں پارلیمان کی صدارت کا معاملہ تعطل کا شکار، وزیرِاعظم اور صدر کے انتخاب پر مشاورت جاری

?️ 14 دسمبر 2025 عراق میں پارلیمان کی صدارت کا معاملہ تعطل کا شکار، وزیرِاعظم

مغربی ممالک کی طرح عربوں کا بھی دوغلہ پن

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے خلاف کھیلوں پر پابندی نے عرب دنیا میں بڑے

اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا مطالبہ کیا ہے

?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے مقبوضہ بیت المقدس اور

وزیر خارجہ کے کابل دورے کے بارے میں اہم بیان سامنے آگیا

?️ 22 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

غزہ جنگ کے بارے میں شکوک و شبہات

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوسرے مہینے

کشتی حنظلہ پر اسرائیلی حملے کی عالمی سطح پر شدید مذمت

?️ 31 جولائی 2025کشتی حنظلہ پر اسرائیلی حملے کی عالمی سطح پر شدید مذمت غزہ

آٹا، چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، مہنگائی سے ستائے عوام بلبلا اٹھے

?️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کے مہنگے بلوں کی بھاری ادائیگی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے