🗓️
عمران خان کے مجرم ہونے میں کوئی شک نہیں:نواز شریف
اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے الیکشن کمیشن پر پر شدید نتقید کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کا جرم ثابت لیکن الیکشن کمیشن پھر بھی اس کیس کا فیصلہ نہیں سنا رہا۔
لندن سے ‘ٹوئٹر’ پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں نواز شریف نے اپنے خلاف قانونی امور سے متعلق کہا کہ مجھے نکالنے کے لیے تیز رفتاری سے کارروائی کی گئی، سپریم کورٹ کے ججز نے واٹس ایپ کے ذریعے ایک جے آئی ٹی قائم کی جس میں ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے لوگ بھی شامل تھے اور 60 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ‘آپ سب کو یاد ہوگا کہ کس طرح نیب کو 6 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی اور سپریم کورٹ کے ایک جج کو نگراں مقرر کردیا گیا’۔
نواز شریف نے کہا کہ اب تصویر کا دوسرا رخ دیکھیں کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا مقدمہ 2014 میں دائر ہوا، یہ مقدمہ مسلم لیگ (ن) نے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے ایک بانی رکن نے دائر کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اپنے سینے پر صادق و امین کا تمغہ سجائے یہ کہتے ہوا تھکتا نہیں تھا کہ انصاف کا عمل مجھ سے شروع کیا جائے لیکن اب وہ اپنے اقتدار اور سرپرستوں کی حمایت سے انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خود ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 30 مرتبہ ملتوی ہوئی، 8 مرتبہ وکیل بدلے، الیکشن کمیشن کے 20 آرڈز کو پھینک دیا، جن میں جمع کی گئی رقوم بتانے کا کہا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ معاملے کو ٹالنے کے لیے اعلیٰ عدالتوں میں 6 مختلف دراستیں دائر کیں تاکہ کیس سماعت نہ ہوسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2018 کو الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی قائم کردی، ایک ماہ میں رپورٹ دی جائے، معلوم نہیں کہ آج ڈھائی سال بعد بھی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اکتوبر 2019 میں ایک آرڈر پر لکھا کہ یہ مقدمہ تاریخ میں قانونی عمل کی بدترین مثال ہے لیکن کسی بات کا کوئی اثر نہیں ہوا۔
نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے حال ہی میں تسلیم کیا کہ فارن فنڈنگ میں خرابیاں ہوئی ہیں اور حسب عادت اس کی ذمہ داری اپنے ایجنٹوں پر ڈال دی۔
انہوں نے کہا کہ ‘یہ ایجنٹ راہ چلتے نہیں بلکہ برطانیہ میں باقاعدہ پی ٹی آئی کے نام سے رجسٹرڈ دو کمپنیاں ہیں جو عمران خان کی وجہ سے وجود میں آئیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے پی ٹی آئی کے 23 اکاؤنٹس کی معلومات الیکشن کمیشن کو فراہم کیں، عمران خان نے 15 اکاؤنٹس کو چھپایا اور الیکشن کمیشن کو دی گئی رپورٹ میں بتایا نہیں جو قانون کے منافی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ عمران خان نے کُل رقم بتائی اور نہ ہی ذرائع بتائے اور رسیدیں بھی نہیں دیں کیونکہ اس میں شفایت کا وجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جاننا چاہتی ہے کہ کتنا پیسہ جمع ہوا اور کہاں گیا؟ اگر کرپشن نہیں ہوئی تو چھپایا کیوں گیا؟
نواز شریف نے سوال اٹھایا کہ کیا مشکوک اور غیر شفاف اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کے زمرے میں نہیں آتے؟
سابق وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے کہا کہ وہ فنڈنگ سے متعلق معلومات فراہم کرنے میں کیوں خوفزدہ ہے اور قوم کو اندھیرے میں کیوں رکھا جارہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عمران خان مجرم ہے، فرار حاصل کرنے کے لیے اپنے جرم کو ایجنٹوں کے سر ڈال رہا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلہ کیوں نہیں کر رہا، جبکہ ٹھوس شواہد موجود ہیں، یہ انصاف کی رسوائی اور پامالی کی شرمناک کہانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ بددیانتی اور کرپشن کی اس واردات کو تحفظ دیا جارہا ہے، قوم اس پر بھرپور احتجاج کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج الیکشن کمیشن کی کوتاہی اور بلاوجہ تاخیر کے خلاف ہے اور یہ احتجاج ان کے خلاف بھی ہے جنہوں نے بددیانت اور نااہل شخص کو ملک پر مسلط کرنے کے بعد اس کی چوری اور لوٹ مار کی پردہ پوشی بھی اپنی ذمہ داری بنا لی۔
سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اس لیے آپ سب سے درخواست ہے کہ پی ڈی ایم کی آواز بن کر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں اور پاکستان کو ناانصافیوں سے آزاد کروائیں۔
مشہور خبریں۔
’پولیس کا اغوا حکومتی رسوائی کا سبب بنا‘، وزیراعلیٰ کی فوری بازیابی کی ہدایت
🗓️ 13 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں
اکتوبر
پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں نکاسی آب کا نیا نظام لانے کا فیصلہ، میگا پلان منظور
🗓️ 20 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے
فروری
امریکہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے تشدد کا اعتراف کیا
🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے پرتشدد
دسمبر
آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ترمیم کا حکومتی مسودہ سامنے آگیا
🗓️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی معاملات کےحل کے لیے وفاقی آئینی عدالت
اکتوبر
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ارکان قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت
🗓️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے
فروری
ہمارے عوام کے خلاف دشمن کے پروگنڈے کارگر نہیں ہوئے:ایرانی حکومت کے ترجمان
🗓️ 22 جون 2021سچ خبریں:ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی کا منگل کو آن لائن
جون
برطانوی سیاست دانوں کو بھی نشانہ بنانا ہمارا حق ہے:روس
🗓️ 1 جون 2023سچ خبریں:روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ
جون
جارح سعودی اتحاد کی یمن کے صوبہ صنعا پر شدید بمباری
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں: یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی جارح اتحاد کے
فروری