وزیر آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں کنٹینر کے قریب لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے عمران خان زخمی ہوگئے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیئرمین تحریک انصاف کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کا واقعہ وزیرآباد میں پیش آیا، جہاں اللہ والا چوک میں پی ٹی ائی استقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی، جس وقت فائرنگ ہوئی تو عمران خان کا کنٹینر بھی اللہ والا چوک کے قریب ہی موجود تھا، وزیرآباد میں فائرنگ کے بعد مارچ میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ اس دوران کنٹینر سے اعلانات کیے گئے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان محفوظ ہیں اور عمران خان کو گاڑی کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں فائرنگ کے واقعے میں 5 قریب افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا نام بھی بتایا گیا، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کی فائرنگ کرنے والے شخص کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہوئیں۔
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں کنٹینر کے قریب لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے عمران خان زخمی ہوگئے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیئرمین تحریک انصاف کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کا واقعہ وزیرآباد میں پیش آیا، جہاں اللہ والا چوک میں پی ٹی ائی استقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی، جس وقت فائرنگ ہوئی تو عمران خان کا کنٹینر بھی اللہ والا چوک کے قریب ہی موجود تھا، وزیرآباد میں فائرنگ کے بعد مارچ میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ اس دوران کنٹینر سے اعلانات کیے گئے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان محفوظ ہیں اور عمران خان کو گاڑی کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں فائرنگ کے واقعے میں 5 قریب افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا نام بھی بتایا گیا، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کی فائرنگ کرنے والے شخص کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہوئیں۔