عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:عثمان بزدار

?️

لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان صاحب کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے اور منظوری کے بعد وزارتِ اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔

وزیر اعظم کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارتیں اور عہدے آنے جانے والی چیز ہیں، پارٹی اور عوام سے کیے گئے عہد کی تکمیل کے لیے عمران خان کے شانہ بشانہ ہوں۔

ملک کو عہدے سے عظیم گرادنتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی کسی عہدے کی تمنا نہیں رہی اور اپنی ذات سے بڑھ کر ملک اور قوم کا مفاد عزیز ہے۔

تین سالہ کارکردگی کا بارے میں عثمان بزادر کا کہنا تھا کہ الحمد للہ ساڑھے 3 سال میں عوامی فلاح و بہبود کے ہزاروں منصوبے شروع کیے، اسلامی فلاحی ریاست کے منشور پر عملدرآمد کیا، ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دی اور ہر ضلع کو اس کا حق دلوایا۔

یاد رہے تحریک عدم اعتماد کی بازگشت کے بعد حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے حکومت کی حمایت کے لیے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا کر ان کی جماعت سے وزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

گزشتہ روز وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’ عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے ہیں اور مسلم لیگ (ق) نے وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار اور انکی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاو میں تیزی آرہی ہے

?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں

نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ، یائر لاپڈ نے حکومت بنانے کا اعلان کردیا

?️ 3 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست

ایرانی وزیر خارجہ آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریں گے:بھارتی میگزین

?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آئندہ ماہ مئی

یوکرین جنگ کے بعد پیوٹن کا پہلا غیر ملکی دورہ

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:    میڈیا ذرائع نے اتوار کی شام تہران کے وقت

باغیوں کی باغیوں کی امداد طلب

?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں بغاوت کے منصوبہ سازوں کی جانب سے تشکیل

ریاض کے تل ابیب کے ساتھ پوشیدہ تعلقات

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:   لبنان میں سعودی سفیر ولید بخاری کی طرف سے حزب

کون سا لیڈرہے جو جرنیلوں سے نہیں ملتا: شیخ رشید

?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک

صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۱

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے