عمران خان کے ساتھ روا سلوک اور قانونی مشکلات کی معلومات عوام تک نہیں پہنچ رہیں، جمائمہ

?️

لندن: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈسمتھ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ روا سلوک اور قانونی مشکلات کی معلومات عوام تک نہیں پہنچ رہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے سربراہ ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حوالے سے میری پوسٹس کو محدود کیا جارہا اور چھپایا جا رہا ہے، عمران خان کے ساتھ روا سلوک اور قانونی مشکلات کے بارے میں ان کی معلومات عوام تک نہیں پہنچ رہیں، میرے اکاؤنٹ پر جو رکاوٹیں ہیں انہیں ختم کیا جائے۔

جمائمہ نے بتایا کہ میرے دونوں بیٹوں کو اپنے والد عمران خان سے ملاقات یا بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جو کہ اقوامِ متحدہ رپورٹ کے مطابق 22 ماہ سے غیر قانونی قیدِ تنہائی میں ہیں، اس صورتحال میں ایکس ہی وہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں میں دنیا کو بتا سکتی ہوں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں مگر ہر پوسٹ کی پہنچ پاکستان اور عالمی سطح پر تقریباً صفر تک محدود کر دی جاتی ہے، آپ نے آزادانہ اظہار رائے کا وعدہ کیا تھا نہ کہ ہم بولیں لیکن کوئی نہ سنے۔

ادھر تشدد اور دیگر ظالمانہ، غیرانسانی یا تحقیر آمیز سلوک کے خلاف اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ایلس جل ایڈورڈز نے پاکستان کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ نامناسب حراستی حالت سے متعلق اطلاعات پر فوری اور مؤثر کارروائی کرے، دوران حراست خلاف قانون حالات تشدد یا دیگر غیر انسانی یا تحقیر آمیز سلوک کے مترادف ہو سکتے ہیں، پاکستان کے حکام یقینی بنائیں کہ قید میں عمران خان کو بین الاقوامی اصول و ضوابط کے مطابق تمام سہولیات میسر ہوں۔

اقوام متھدہ کی خصوصی اطلاع کار نے واضح کیا ہے کہ طویل یا غیر معینہ مدت کی قید تنہائی انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کے تحت ممنوع ہے اور جب یہ مدت 15 دن سے بڑھ جائے تو اسے نفسیاتی تشدد سمجھا جاتا ہے، یہ حالات قیدی کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، موصولہ اطلاعات کے مطابق عمران خان کو نہ تو اپنے سیل سے باہر جانے دیا جاتا ہے اور نہ ہی انہیں دوسرے قیدیوں سے میل جول کی اجازت ہے، وہ اجتماعی نمازوں میں بھی شریک نہیں ہو سکتے، وکلا، اہل خانہ اور عدالت کی جانب سے اجازت یافتہ دیگر افراد کی ملاقاتیں بھی اکثر روکی جاتی ہیں یا قبل از وقت ختم کر دی جاتی ہیں۔

ایسی اطلاعات بھی موصول ہوتی رہی ہیں کہ عمران خان کو غیر ہوا دار چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا ہے جس میں قدرتی روشنی کا گزر بھی نہیں ہے، سرما اور گرما دونوں میں انہیں شدید موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہوا کی کمی کے باعث ان کے سیل میں بدبو اور حشرات کی بہتات رہتی ہے، ان حالات میں ان کی جانب سے متلی، قے اور وزن میں کمی کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں، کسی بھی زیر حراست فرد کے ساتھ انسانیت اور احترام کا برتاؤ لازمی ہے، قید کے حالات میں فرد کی عمر اور صحت کو مدنظر رکھا جانا چاہیئے۔

مشہور خبریں۔

بھارتی ریپر بادشاہ سے کیسے دوستی ہوئی؟ ہانیہ عامر نے بتادیا

?️ 25 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے پہلی بار بھارتی ریپر

اب ٹھوس اشیاء کے پار دیکھنا ناممکن نہیں ہے

?️ 16 مارچ 2021لندن(سچ خبریں) ٹیکنالوجی کی دنیا نے  بڑی تیزی سے پیش رفت کی

فیصل آباد اور ساہیوال کے 5 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے نیا شیڈول جاری

?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد اور

ڈی جی آئی ایس پی آر کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ، طلباء کے سوالات کے جواب دئیے

?️ 26 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد

یمنی وزارت خارجہ اور اقوام متحدہ کے ایلچی کے درمیان مذاکرات

?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن میں حالیہ تبدیلیوں، بالخصوص مشکوک ریاض کی تحریکوں کے پس

ٹرمپ کی کارکردگی کا دستی؛ دنیا کو جوئے کے گھر میں تبدیل کرنے کا منصوبہ!

?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ کی پروپیگنڈہ حکمت عملی، جس کی جڑیں ان

برطانوی دفاعی اکیڈمی پر وسیع پیمانے پر سائبر حملہ

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:  ایک سینئر برطانوی ریٹائرڈ افسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ

ٹوئٹر کا 3500 صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کر نے کا اعلان

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:سماجی نیٹ ورک ٹوئٹر نے جمعرات کی شب چین اور روس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے