عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ آسان ہو گیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ‏وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہو ۔چاہتے ہیں عمران خان کو عدالت سے ہی گرفتار کرلیں ۔عمران خان جس جیل میں رہنا چاہیں گے ان کو اس جیل میں رکھا جائے گا ۔اسلام آباد میں کسی جگہ کو سب جیل قرار دیا جاسکتا ہے۔

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ مزید آسان ہو گیا ہے۔

عمران خان کے خلاف دہشت گردی کےمقدمے میں کسی اضافی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔عمران خان کے الفاظ پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔کوشش ہے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہو۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے لیے سہولتوں کے باوجود جیل میں رہنا بہت مشکل ہوگا۔

خیال رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو عمران خان کی طرف سے دھمکیاں دینے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ لارجر بینچ توہین عدالت کیس کی آج بروز منگل سماعت کرے گالارجر بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں، عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنے کا اعلان اور شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ کو نام لیکر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے،مجسٹریٹ زیبا چوہدری آپ کو بھی ہم نے نہیں چھوڑنا، کیس کرنا ہے تم پر بھی، مجسٹریٹ کو پتہ تھا شہباز پر تشدد ہوا پھر بھی ریمانڈ دیدیا، بڑے ادب سے سپریم کورٹ کوکہتا ہوں قانون کی حکمرانی پر عمل درآمد آپ کا کام ہے۔

مشہور خبریں۔

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل لانے کی واحد امید

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: کسی بھی بڑے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے

امریکہ کا روس کو انسانی حقوق کمیشن سے باہر کرنے کا مطالبہ

?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرائن کے

صیہونی جیل میں ایک انٹیلی جنس افسر کی مشکوک موت

?️ 2 جون 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کی ایک فوجی جیل میں ایک

 افریقی یونین صیہونی سفیر کی تذلیل 

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ایتھوپیا میں صیہونی ریاست کے سفیر کو افریقی یونین کے

امریکہ کی غیر موجودگی کا G20 سربراہی اجلاس پر کوئی اثر نہیں پڑا: جنوبی افریقہ

?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی حکومت کے ایک ماخذ نے زور دے

اب کہاں گئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے

?️ 21 فروری 2021ڈسکہ (سچ خبریں) مسلم لیگ (م) پر وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان

سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار

?️ 29 ستمبر 2025لندن: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے