?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمران خان کی اپنی کابینہ کے 95 فیصد اراکین پی ایم ڈی اے بل کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا کے کافی لوگ موجود تھے ، کمال کی بات یہ ہے کہ عمران خان کی کابینہ کے بھی اراکین اس بل کے خلاف ہیں جس کے بعد سوال پید اہو گیا ہے کہ آخر یہ قانون کون لا رہا ہے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ عمران خان کی کابینہ میں بہت اچھے اور فعال وزرا موجود ہیں، لیکن ان کو صرف یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ان کو کون لوگ ٹکراؤ کی طرف لے کر جا رہے ہیں، پہلے ان کا بیوروکریسی سے ٹکرا173 ہوا، پھر عدلیہ سے، کبھی الیکشن کمیشن سے ٹکراؤ اور اب میڈیا کی باری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تو بدمعاشیہ سے ٹکرانا تھا اور ان سے اربوں روپے نکلوانے تھے لیکن ان سے ٹکراؤ ہوا نہیں اور وہ سب کے سب پتلی گلی سے نکل گئے ہیں، یہ لوگ عمران خان سے کبھی آئی جی تبدیل کروا رہے ہیں تو کبھی چیف سیکرٹری کو بدلا جا رہا ہے۔
عمران خان کو چاہئیے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ جن دنوں میں طالبان پر قبضہ کر رہے تھے تو اس وقت وزیراعظم عمران خان کو لے جا کر اسمارٹ جنگل کی طرح کے کسی پراجیکٹ کا افتتاح کروایا جا رہا تھا۔ ہم ان منصوبوں کے خلاف نہیں ہیں، لیکن ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کسی سے رابطے میں نہیں ہیں جبکہ ڈالر بھی 170 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہے لیکن عمران خان ، جن کو وہاں جانا چاہئیے تھا ، ان کی جگہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جا رہے ہیں۔ کچھ خبریں آ رہی ہیں کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن سے خطاب میں افغانستان کی مدد کرنے کا بیان دیا اور کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں
مشہور خبریں۔
صدر مملکت عارف علوی کی قومی ٹیم کو مبارک باد
?️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کے خلاف کرکٹ میچ میں تاریخی
اکتوبر
صیہونیوں اور داعش کی مشترکہ خصوصیت
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:عراق میں الصدر دھڑے کے سربراہ نے مقتدیٰ الصدر نے رمضان
اپریل
وزیر اعظم نے جوہری سہولت گاہ کا دورہ کیا
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کی
مئی
پی ٹی آئی کا کل سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان
?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد
دسمبر
پاکستان کو پائپ لائن سے گیس کی فراہمی ممکن ہے، روسی صدر
?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے
ستمبر
انڈونیشا میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے ناراض عوام سڑکوں پر
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:انڈونیشا میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اس ملک
ستمبر
یوکرین کو ہتھیار نہیں ڈالنے چاہئیں: میکرون
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ روس کے
جون
عراق میں داعش کے دو اہم کمانڈر ہلاک
?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:عراقی مسلح افواج کے ترجمان نے عراقی فورسز کے ایک آپریشن
مئی