عمران خان کی نااہلی کےخلاف لارجر بینچ بنانے کی سفارش چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی  کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف لارجر بینچ بنانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سفارش کے ساتھ فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو عمران خان کے خلاف دائر کردہ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔

عمران خان کی الیکشن کمیشن سے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے شہری محمد جابر عباس کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں، کسی کو نااہل کرنے کا اس کے پاس اختیار نہیں ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت، الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

اس دوران عدالت عالیہ نے درخواست گزار کی معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے لارجر بینچ کی سفارش کے ساتھ فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کے ساتھ فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

گزشتہ دنوں توشہ خان ریفرنس میں نااہلی کے بعد عمران خان کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے لیے ایڈووکیٹ محمد آفاق کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔

ایڈووکیٹ محمد آفاق کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا ہے اور قانون کے مطابق نااہل شخص پارٹی چیئرمین کا عہدہ نہیں رکھ سکتا۔

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے-95 سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹائے اور الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کا حکم دے۔

آج لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر احمد نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کی۔

اس ساتھ ہی عدالت عالیہ نے درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کے ساتھ فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔

مشہور خبریں۔

خلیج عدن میں امریکی جنگی جہاز کے خلاف یمنی فوج کا نیا آپریشن

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی مسلح فوج  نے خلیج عدن میں امریکی بحریہ کے خلاف

صیہونی دشمن نے اپنا آخری حربہ کیوں استعمال کیا؟

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک لبنانی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ صیہونی دشمن

پیوٹن جیت نہیں سکتے: جرمن چانسلر

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:    یوکرین میں روس کی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے

مودی کو رافیل پر بڑا غرور تھا، طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے۔ مصدق ملک

?️ 12 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے

ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں/آپ کامیاب ہوں گے

?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطینی مجاہدین

وزیراعظم آج آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر کا دورہ

پابندیوں نے یورپ کو نارڈا اسٹریم گیس کی سپلائی میں 60 فیصد کمی کی

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:    کریملن کے ترجمان یامتری پیسکوف نے آج کہا کہ

سود کے خاتمے کے لیے اسحٰق ڈار کی زیر صدارت 14 رکنی کمیٹی تشکیل

?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے مذہبی اسکالرز، بینکرز، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے