عمران خان کی قیادت میں ہی ملک چیلنجز کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

?️

لاہور: (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آج ظالموں اور متکبروں کا تختہ الٹ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نااہل حکمرانوں کو للکار کر غریب عوام کی آواز بلند کی ، عمران خان کا وژن اور انتھک محنت آج رنگ لائے گی ، آج ظالموں اور متکبروں کا تختہ الٹ جائے گا ، عمران خان کی قیادت میں ہی ملک چیلنجز کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن ہر طرح کے دباؤ اور ہراسانی کا مقابلہ کررہے ہیں ، مجھے اپنے ووٹرز کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے اور تمام دباؤ اور ہراساں کیے جانے کا مقابلہ کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ، میں چاہتا ہوں کہ خاص طور پر ہماری خواتین اور وہ سب لوگ جنہیں ابھی بھی اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے باہر آنا ہے ، وہ سب باہر نکلیں اور اپنے حق کا استعمال کریں کیوں کہ یہ پاکستان کی خودمختاری اور حقیقی آزادی کا انتخاب ہے۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب پر حکمرانی کے لیے ہونے والے ضمنی الیکشن کے فیصلہ کن معرکے میں وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر کا محاذ سنبھال لیا جہاں وہ ووٹرز سے گھروں سے نکلنے اور ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اپیل کرتے رہے ، اس دوران تحریک انصاف پر طنزیہ حملے بھی جاری رکھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پے در پے کیے گئے ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں کے عوام سے اپیل ہے کہ بھرپور جذبے کے ساتھ گھروں سے نکلیں ، ووٹ کا حق استعمال کریں ، آپ کے مستقبل کا دارومدار اس پرچی پر ہے ، بزرگ، مائیں اور مرد و خواتین آج فیصلہ دیں کہ پنجاب اور پاکستان میں خدمت کا راج ہوگا ، نالائقی، جھوٹ اور کرپشن کا نہیں ، جھوٹ بولنے اور 100 یونٹ مفت بجلی کی سہولت چھیننے والوں کے خلاف واضح فیصلہ سنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کےضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کے پونے 4 سالہ سیاہ دورکی کرپشن ، نا اہلی ، معاشی تباہی ، مافیہ کی سہولت کاری و سرپرستی اور تبدیلی کے نام پر برپا کی گئی تباہی کے بارے میں ضرور سوچیے گا کیوں کہ پاکستان پی ٹی آئی کے دور میں اپنی منزل سے دور ہوگیا ، اس کا اظہار آپ نے اپنے ووٹ سے کرنا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ پنجاب کو پونے 4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا ، شہریوں کو مفت ادویات اور طلباء کو وظائف سے محروم کیا گیا ، سرکاری آسامیوں اور تبادلوں کی کھلےعام خرید و فروخت کی گئی ، شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پررہی ، پنجاب کی جو حالت کی گئی وہ پنجاب کے لوگوں کی توہین سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی انا، اندازِ سیاست اور نااہلی نے ہمارے معاشرے کے حسن کو تہہ و بالا کرکے رکھ دیا ہے ، اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ڈالیں ، آپ کا ووٹ ہی آپ کی طاقت ہے ، اس طاقت سے انتشار ، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کریں ، مجھے آپ کی قوتِ انتخاب پر پورا بھروسہ ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیرِ اعظم نے تھر کول بلاک 2 کے توسیع منصوبے کا افتتاح کر دیا

?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تھر کول بلاک 2

غزہ کی تعمیر نو کو روکنے کے لیے اسرائیل کی رکاوٹیں اور بہانہ تراشیاں

?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ فائل سے متعلق مذاکرات اور خاص طور پر اس

فلسطینیوں کو جیل کے بجائے قبرستان بھیجا جائے:انتہاپسند صیہونی رکن کنسٹ

?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایک صیہونی انتہاپسند رکن کنسیٹ فلسطینیوں کے خلاف زہریلا موقف اختیار

عمران خان نے کابینہ میں ایک مرتبہ پھر اہم تبدیلیاں کی

?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیر اعظم نے عمران

غزہ کی نسل کشی ہمارے گلے پڑ گئی ہے:صیہونی اخبار

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں:غزہ میں صیہونی نسل کشی کے اثرات، جنگ بندی کے باوجود،

افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے

?️ 9 جولائی 2021اسلام اباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

مقبوضہ بیت المقدس کو تقسیم کرنے کی صہیونیوں کی نئی سازش

?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت ایک

بھارت نے کراچی بندرگاہ پر حملے کیلئے جنگی بیڑہ تعینات کردیا، برطانوی اخبار کا دعوی

?️ 9 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعوی کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے