?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں دہشت گردی کو شکست دیں گے، دہشتگردوں کو شکست ہوگی اور انشاءاللہ رمضان المبارک کا امن سے گزرے گا ،کوئٹہ دھماکے کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو نقصان پہنچانا تھا،ملک بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ دھماکا خود کش تھا۔خودکش حملہ آور گاڑی میں بیٹھا رہا جبکہ 60 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں دہشت گردی کو شکست دیں گے،حملوں کی پہلے سے اطلاع دی تھی ، سمجھ رہے تھے کہ کوئٹہ میں امن ہو گیا ہے۔
ایف سی کی بہت سی چیک پوسٹیں پولیس کے حوالے کی ہیں۔چاہتے تھے تمام ایف سی کو کوئٹہ سے نکالیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔شیخ رشید نے چینی سفیر کی سرینا ہوٹل میں موجودگی کے حوالے سے کہا کہ چینی سفیر ہوٹل میں موجود نہیں تھے وہ گزشتہ کئی دنوں سے کوئٹہ میں ہیں۔آج بھی اپنے شیڈول کے مطابق ملاقات کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت 22 سیکیورٹی ادارے ہیں جن کو ہائی الرٹ کا کہہ دیا ہے۔ہم چوکس ہیں۔ دہشتگردوں کو شکست ہوگی اور انشاءاللہ رمضان المبارک کا امن سے گزرے گا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی چوک کے قریب زرغون روڈ پر نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 15 زخمی ہوئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نصیب ﷲ، پولیس اہلکار شجاعت عباسی، ہوٹل سیکورٹی گارڈ اسد ﷲ، شفٹ منیجر شاہ زیب اور محکمہ جنگلات کا ملازم ایمل کاسی کے ناموں سے ہوئی ۔ زخمیوں میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ اعجاز احمد ،اسسٹنٹ کمشنرجعفر آباد بلال شبیر ،عطاء اللہ ،راجہ طاہر، عرفان ،عبدالحمید،محمدنور، وزیر ،بلال قادر،خدابخش ، مزمل خان شامل ہیں۔۔
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دھماکے میں پولیس اہلکاربھی زخمی ہوئے ۔ دھما کے کے وقت ہوٹل میں چینی سفیر موجود نہیں تھے ، چینی سفیر خیریت سے ہیں۔ دوسری جانب ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے میں 40 سے 50 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ۔


مشہور خبریں۔
گورنر پنجاب کی ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں سے ملاقات، ساتھ دینے پر اظہار تشکر
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ترکیہ
مئی
اور کوئی اور سرزمین نہیں؛ فلسطینی مزاحمت کی عالمی پہچان
?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی دستاویزی فلم لا توجد أرض أخرى (کوئی اور سرزمین
مارچ
صیہونیوں کے ہاتھوں اردنی پارلیمنٹ رکن گرفتار
?️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں
اپریل
صدر، وزیراعظم،وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت
?️ 11 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف،
جولائی
غزہ میں 170,000 زخمیوں کو سرجری کی ضرورت
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ شہر میں طبی امداد کی سربراہ سوسائٹی کے ڈائریکٹر نے
اکتوبر
مصر اور قطر کے وزرائے خارجہ کا لبنان اور غزہ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: مصر اور قطر کے وزرائے خارجہ نے لبنان اور غزہ
اکتوبر
میٹا نے سوشل گیم ایپلی کیشن متعارف کرادی
?️ 13 دسمبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) فیس بک کو اب میٹا کے نام سے یاد کیا
دسمبر
نیتن یاہو کی رسوائی سے بچنے کی مسلسل کوششیں
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی بدعنوانی کے مقدمات سے
اکتوبر