اسلام آباد(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق عمران خان حکومت میں ریکارڈ کابینہ ارکان کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔بیرسٹر شہزاد اکبر کا وزیراعظم کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہونا یا انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد یہ تعداد تقریبا دو درجن کے قریب پہنچ گئی ہے جو کہ کسی بھی حکومت کا ریکارڈ ہے۔
عمران خان کے ساڑھے تین سالہ اقتدار میں نہ صرف ریکارڈ تعداد میں وفاقی کابینہ ارکان کی تقرری کی گئی بلکہ وزراء، مشیروں اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو عہدوں سے ہٹانے کی تعداد بھی ریکارڈ سطح پر بلند ہو چکی ہے۔جن کابینہ ارکان کو اب تک مختلف عہدوں سے ہٹایا گیا ان میں اسد عمر،ڈاکٹر وقار مسعود خان، عبدالحفیظ شیخ،ذوالفقار عباسی بخاری، فردوس عاشق اعوان،اعجاز شاہ، شہزاد اکبر، ندیم افضل چن، ڈاکٹر عشرت حسین، عاصم سلیم باجوہ،فیصل واوڈا، تابش گوہر،عامر محمود کیانی، ندیم بابر، ظفر مرزا،یوسف مرزا، تانیہ ایڈروس ، شزاد ارباب،شہزاد سید قاسم،غلام سرور، خالد مقبول صدیقی اور طاہر اے خان سمیت دیگر شامل ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں شہزاد اکبر کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا،ذرائع کے مطابق کچھ روزقبل وزیراعظم نے شہزاد اکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگیں، شہزاد اکبر نے جو تفصیلات وزیراعظم کو دیں وہ نامکمل تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ اور دستاویزات میں واضح فرق تھا، وزیراعظم کو بتائی گئی مقدمات کی ٹائم لائنز میں بھی فرق تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات کی صورت حال اور وزیراعظم کودی گئی بریفنگ میں بھی تضاد تھا، دو روز قبل وزیراعظم نے شہزاد اکبر پر اظہار ناراضی کیا۔
مشہور خبریں۔
آزادی کے نام پر عیاشی کا اڈہ بنتا جارہا سعودی عرب
جنوری
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنل سینٹر کا دورہ کیا
جولائی
آئی ایم ایف، اسٹینڈ بائے معاہدے کے تحت ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔
اگست
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے انکار ان کے لیےسب سے زیادہ تکلیف دہ ہتھیار
اگست
برطانوی ولی عہد کی اہلیہ کینسر میں مبتلا
مارچ
مغربی کنارے اور ایران اسرائیل کے لیے سب سے بڑے چیلنج ہیں: عبرانی میڈیا
جنوری
صیہونیت نئے دور کا جھوٹا بت
مئی
لبنان کے خلاف بین الاقوامی سازش کا مقصد مقاومت پر حملہ
دسمبر