عمران خان کی اتنی مقبولیت نہیں دیکھی جتنی آج ہے:فیصل جاوید

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں )  پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان کے کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج جو اپوزیشن  نے ہمارے لیے کر دیا ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں-میں نے اپنے 26 سالہ تحریک انصاف کے سفر میں ایسی مقبولیت پہلے کبھی نہیں دیکھی جو عمران خان کی آج ہے -انہوں نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے-اب جو بھی ہو-جیت پاکستان کی ہے – جیت عمران کی ہے۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ اور اب باری ہے کمالیہ کی، آئیے ملکر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں-منڈی بہاوالدین ،میلسی، دیر،حافظ آباد،سوات، درگئی اور مانسہرہ کےکامیاب جلسوں کے بعد اج وزیراعظم عمران خان کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے- عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے۔

دوسری جانب عوامی رائے پر مبنی سروے میں میں 53 فیصد شہریوں نے عمران خان کی حکومت قائم رہنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے وابستہ صحافی شہزاد اقبال کی جانب سے اپنے پروگرام میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق ملک کے بڑے شہروں کی عوام کی رائے جاننے کیلئے ایک سروے کیا گیا۔ اس سروے کے دوران لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں سے پوچھا گیا کہ آیا وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونی چاہیے یا انہیں ابھی بھی حکومت میں رہنا چاہیے۔ اس سروے کے دوران 53 فیصد افراد نے وزیر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حکومت میں ہی رہنا چاہیے، جبکہ 46 فیصد افراد نے کہا کہ عمران خان کو اب چلے جانا چاہیئے۔

مشہور خبریں۔

طلباء تحریک نے کیسے امریکی صیہونی آمریت کو کیسے مٹی میں ملایا ہے؟

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ایک عرب ماہر عمرانیات نے لکھا ہے کہ امریکہ میں

ہانیہ عامر کا تکلیف دینے والوں کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ

?️ 16 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں 59 فیصد اضافہ

?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی کے مقابلے

سعودی اتحاد یمن میں حملوں سے دوری چاہتا ہے امن نہیں: صنعاء

?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں:    یمن کی قومی نجات کی حکومت کے مذاکراتی بورڈ

حملے کے خوف سے صہیونی دماغی مشکلات کا شکار : عبرانی میڈیا

?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے تسلیم کیا کہ اگر کوئی چیز آفت

بھارتی فوجی رواں برس اب تک 85 کشمیریوں کو شہید کر چکے ہیں

?️ 14 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں)  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ زیر قبضہ جموں

فلسطینی عوام کے حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم فلسطین اور غزہ

صیہونی وزیر اعظم کا سیاست کو خیرآباد

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے صرف ایک سال کی اپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے