🗓️
لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کوٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 9 مئی یا اس کے بعد درج کسی بھی مقدمے میں گرفتاری رکوانے کے لیے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عمران خان نے 9 مئی یا اس کے بعد درج کسی بھی مقدمے میں گرفتاری رکوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے مذکورہ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور انتظار پنجوتہ ایڈووکیٹ نے دائر کی جس میں آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری غیر قانونی قرار دی، عمران خان کے خلاف کئی نئے مقدمات درج کر دیے گئے ہیں، خفیہ مقدمات میں بھی گرفتاری کا خدشہ ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان کے خلاف پنجاب میں درج نئے مقدمے کی تفصیلات طلب کرے، لاہور ہائی کورٹ 9 مئی کے بعد درج کسی بھی مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری روکنے کا حکم دے۔
بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان کہاں ہیں؟ اس پر عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت نہیں ہے، اگر عدالت حکم کرے تو وہ 11 بجے کے بعد پیش ہوجائیں گے۔
اس پر سرکاری وکیل کی جانب سے اعتراض کیا گیا کہ عمران خان پیش ہوئے نہیں اور حفاظتی ضمانت مانگ رہے ہیں، عمران خان کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان حفاظتی ضمانت نہیں مانگ رہے، عمران خان کا کیس لارجر بینچ کو بھجوا دیں، اسی نوعیت کے کیس کی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نےعمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عمران خان کو 9 اپریل کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے رینجرز کی مدد سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا تھا۔
عمران خان 7 مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں سے رینجرز نے ان کو حراست میں لے لیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی گرفتاری کا نوٹس لیا تھا جس کے فیصلے میں ان کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دیا گیا تھا۔
نیب کا اصرار تھا کہ عمران خان کی گرفتاری نیب کی جانب سے کی گئی انکوائری اور تفتیش کے قانونی تقاضے پورا کرنے کے بعد کی گئی۔
نیب نے کہا کہ انکوائری/تفتیش کے عمل کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ کو متعدد نوٹس جاری کیے گئے کیونکہ وہ دونوں القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹی تھے، تاہم انہوں نے یا ان کی اہلیہ کی جانب سے کسی بھی نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا۔
گرفتاری کے اگلے روز عمران خان کو پولیس لائنز میں منتقل کردہ احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
عدالت میں نیب نے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے عمران خان کا 8 روزہ ریمانڈ دے دیا تھا۔
تاہم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا گیا تھا، رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری اور بیرسٹر علی ظفر نے مذکورہ درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔
11 مئی کو سپریم کورٹ نے عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
بعد ازاں 12 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں 2 ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت منظور کرلی تھی جبکہ کسی بھی مقدمے میں 15 مئی کی صبح تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
عدالت نے سابق وزیر اعظم کی لاہور میں درج دہشت گردی کے تین مقدمات اور ظل شاہ قتل کیس میں بھی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک الگ بینچ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران کی دو ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت منظور کی تھی۔
عدالت عالیہ نے حکام کو 9 مئی کے بعد اسلام آباد میں درج کسی بھی نئے مقدمے میں پی ٹی آئی سربراہ کو 17 مئی تک گرفتار کرنے سے بھی روک دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو اسرائیل کو پہنچنے والی تباہی کے ذمہ دار
🗓️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنے اداریے میں آج 8 اکتوبر بروز
اکتوبر
خواتین کے لیے برقع پہننا لازمی نہیں ہے: سینئر طالبان عہدیدار
🗓️ 11 مئی 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں طالبان کے منتخب نمائندے سہیل شاہین نے
مئی
صیہونیوں کی مغرب کو معمول پر لانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت تعلقات کو معمول پر لانے کے بعد مغرب
جولائی
صہیونیوں میں خانہ جنگی کا امکان
🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی نیٹ ورک کے سروے کے مطابق 58 فیصد اسرائیلیوں
مارچ
سندھ: ویکسین کی قلت کے باعث آج ویکسینیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ
🗓️ 20 جون 2021کراچی (سچ خبریں)محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے متعد دسینٹر ز میں
جون
مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
🗓️ 3 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر
اپریل
ٹک ٹاک کا 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے بیوٹی فلٹرز ختم کرنے کا اعلان
🗓️ 2 دسمبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اعلان
دسمبر
گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا جا رہا ہے
🗓️ 25 جنوری 2022لندن (سچ خبریں)گوگل اور فیس بک کو اب قانونی دائرے میں لایا
جنوری