?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بانی کہہ چکے کسی ڈیل کی صورت میں باہر نہیں آؤں گا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خلاف بنے تمام کیس سیاسی اور بوگس ہیں، پہلے بانی پر 300 کیس بنائے گئے، 45 سال کی سزائیں دی گئیں، عمران خان عوام کے دلوں میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان بالکل بے گناہ ہیں، رہائی ہر صورت ہونی چاہئے، امید ہے بانی کا کیس 5 تاریخ کو لگنا چاہیے، لسٹ میں بانی کا کیس ہونا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ چیف جسٹس خود ملے تھے، رہائی کیس سننے کے بعد ہوگی، امید ہے بانی پی ٹی آئی کے کیس کی تاریخ لگ جائے گی۔اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 8جج صاحبان کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کھڑی ہے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں، دوسری پارٹیوں کو مال غنیمت کے طور پر مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔
انہوں نے بتایا کہ 8جج صاحبان نے کہا جو غلطیاں الیکشن کمیشن نے کیں ان کا خمیازہ عوام کو بھگتنے نہیں دیں گے، الیکشن کمیشن نے اپنا آئینی فرض ادا نہیں کیا، آئینی فرض یہ تھا کہ صاف اورشفاف انتخابات ہوں۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے غلط فیصلوں کو تمام 13ججز نے غلط کہا ہے، 8جج صاحبان نے کہا الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا، الیکشن کمیشن کے متعدد ایسے فیصلے تھے جس سے ابہام پیدا ہوا۔


مشہور خبریں۔
بلاول بھٹو کا ترک وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، قرآن کی بےحرمتی پر خدشات کا اظہار
?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ترک ہم
جولائی
گوجرانوالا: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 7 مارچ 2023گوجرانوالا: (سچ خبریں) گوجرانوالا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ
مارچ
غزہ کی پٹی شدید بمباری کی زد میں
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن فتحی
جولائی
بحیرہ احمر امریکہ کے لیے ڈراؤنا خواب کیوں بن گیا ہے؟
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اپنے تجزیے میں یمن کی مسلح افواج کے
فروری
صیہونی ریاست کی صورتحال؛ صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے مقبوضہ علاقوں سے صہیونیوں کے بڑے
اکتوبر
صہیونی حکومت یمنی عوام کی جانب سے دردناک جواب کی منتظر رہے
?️ 27 ستمبر 2025 یمن کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیل کو سخت انتباہ دیتے ہوئے
ستمبر
ٹویٹر کے سابق مینیجر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کے مجرم
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:ٹویٹر کے ایک سابق ایگزیکٹیو کو سعودی عرب کے لیے جاسوسی
اگست
حزب اللہ کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کا ڈرون
اکتوبر