?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج بھی عمران خان اور بین الاقوامی اداروں کی وجہ سے پاکستان متعدد مسائل سے دوچار ہے لیکن صرف عمران خان کو بند کرنے سے ملک کے تمام مسائل حل نہیں ہوئے۔
پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس طرح اوکاڑہ کے عوام پیپلز پارٹی کے لیے نکلے تو پتا چلا کہ کیا وجہ تھی کہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو اوکاڑہ کو منی لاڑکانہ کہتی تھیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوامی حمایت کی وجہ سے سابق سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ صرف عمران خان کو بند کرنے سے ہم نے ملک کے تمام مسائل حل کر دیے ہیں، آج بھی عمران خان اور بین الاقوامی اداروں کی وجہ سے پاکستان متعدد مسائل سے دوچار ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کو معاشی و سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے، ایک ہی جماعت ہے جو آج کے مسائل کے مطابق حل تلاش کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاہے پارلیمان کے اجلاس ہوں، اقوام متحدہ کے اجلاس ہوں یا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی بورڈ میٹنگ ہو، پیپلز پارٹی یہ خیال رکھے گی کہ کسی فیصلے سے عوام پر کیا بوجھ پڑے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 2009 میں جب معاشی ذمہ داری سونپی گئی اور حکومت کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کے پاس تھی تو بھی معاشی بحران تھا، مہنگائی کی سونامی تھی اور دنیا میں کساد بازاری چل رہی تھی، لیکن اس وقت پیپلز پارٹی ہی تھی جس نے بے بظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسا انقلابی پروگرام شروع کیا، وہ پیپلز پارٹی ہی تھی جس نے ملک کے بحران کو سمجھا اور کہا کہ معاشی بحران ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مری ہوئی معیشت کو زندہ کرنا ہے۔
انتخابات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اب یہی کہتے ہیں کہ انتخابات کی تاریخ دے دیں تاکہ ہم مہم شروع کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ پیپلز پارٹی کا بھی رہا ہے، مزید کہا کہ پارٹی کو دیوار سے نہیں لگایا جارہا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘ کے حوالے سے اعتراضات اٹھانے کا اختیار سابق صدر آصف علی زرداری کو دیا ہے ، ہماری آصف زرداری سے درخواست ہے کہ ہمارے ہاتھ نہ باندھے جائیں، ہم دیوار سے لگنے نہیں دیں گے۔
قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس آف پاکستان کے منصب پر آنے پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک طاقت ور عورت کا ہاتھ ہوتا ہے،‘ اور یہ بات قاضی فائز عیسیٰ نے ثابت کر دی جو کہ بہت مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ بھی اپنے ادارے کے لیے ایک ایسی مثال قائم کریں گے جیسے ہم نے ’میثاق جمہوریت‘ طے کرکے سیاسی اصول تشکیل دیے تھے۔


مشہور خبریں۔
انسٹاگرام پر ریلز کو بہتر بنانے کا نیا فیچر متعارف
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اسٹوریز کے بعد ریلز
نومبر
سعودی ہوائی اڈے ابھا پر یمنی حملہ
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: سعودی اتحاد نے تسلیم کیا کہ سعودی عرب کے ابہا
فروری
مسئلہ کشمیر کے حوالے سےسابق وزیر خارجہ کا اہم انکشاف
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے مسئلہ
اپریل
ہمارے نمبر پورے ہیں اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی: شہباز گل
?️ 9 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے
مارچ
نیتن یاہو کی قطر سے حماس پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی وجہ کیا ہے؟
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا
فروری
حکومت نے ’بیک ڈور رابطوں‘ میں طویل مدتی عبوری حکومت کی تجویز دی، اسد قیصر
?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور
دسمبر
امریکہ میں فاشزم کے عروج کے آثار
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا
جولائی
ٹرمپ کے کینیڈا اور سعودی عرب کے لیے دستورات
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی کیرولائنا کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ
جنوری