?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ملک کی قانونی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی حقوق بالخصوص ووٹ دینے اور اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کے حق کو برقرار رکھنے کے لیے نچلی سطح پر تحریک چلائیں۔
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئین کا تحفظ کرنا عدلیہ اور وکلا برادری کی وہ قانونی ذمے داری ہے جس پر ہماری قومی ترقی منحصر ہے۔
اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا اس لیے وکلا برادری کو پاکستان کے لوگوں کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے تحریک شروع کرنی چاہیے اور اس کی قیادت کرنی چاہیے جس میں سب سے پہلے لوگوں کے ووٹ ڈالنے، اپنے لیڈروں کا انتخاب کرنے اور اپنے خاندان کے مستقبل کا تعین کرنے کا حق ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ چیز ثانوی حیثیت رکھتی ہے کہ شہری کس رہنما کا انتخاب کرتے ہیں لیکن عوام کو ان کا بنیادی اور لازمی حق دیا جانا چاہیے جو آئین میں درج ہے کہ وہ اپنے نمائندے منتخب کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک دوراہے پر کھڑا ہے، یہ انتہائی نازک موڑ ہے جہاں ہم مسلسل تباہی اور اپنے نظام انصاف کی بربادی دیکھ رہے ہیں۔
عمران خان نے خبردار کیا کہ اگر شہری انصاف کے لیے نہیں لڑتے، اگر وہ ججوں کے پیچھے کھڑے نہیں ہوتے، اگر وہ طاقت کے زور پر حکمرانی کے خلاف نہیں کھڑے ہوتے جہاں صرف سب سے موزوں اور امیر ترین لوگ ہی زندہ رہ سکتے ہیں تو ہم اس ملک میں آئینی بالادستی قائم نہیں کر سکیں گے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی بوکھلاہٹ عروج پر
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی حالیہ
جولائی
غزہ کے بارے میں اردن کے بادشاہ کا تازہ ترین موقف کیا ہے؟
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے غزہ کے بارے میں ایک
مئی
وائرس کی نئی قسم کے سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کا نیا بیان
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:عالمی ادارۂ صحت نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے سلسلہ
دسمبر
ڈیپ سیک کو جدید ٹیکنالوجی کی خریداری سے روکنے کا امریکی منصوبہ
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ہلچل مچانے
اپریل
پومپیو نے اسانج کے بارے میں یاہو نیوز کے انکشاف پر کیا: میں معافی نہیں مانگوں گا
?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں: سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حوالے سے یاہو نیوز نے
ستمبر
امریکہ یورپ کو توانائی کے بحران سے نہیں بچا سکتا: فنانشل ٹائمز
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکہ تیل
ستمبر
کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل آج شروع ہوگا، مزید 12 امدادی ٹرک پہنچادیے گئے
?️ 12 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن معاہدے کے تحت
جنوری
فلسطینی حامیوں میں آئرش طلباء بھی شامل
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ساتھ تثلیث یونیورسٹی کے تعلقات ختم کرنے اور اسرائیل
مئی