عمران خان کا وکلا برادری پر عوامی حقوق کیلئے تحریک چلانے پر زور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ملک کی قانونی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی حقوق بالخصوص ووٹ دینے اور اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کے حق کو برقرار رکھنے کے لیے نچلی سطح پر تحریک چلائیں۔

 رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئین کا تحفظ کرنا عدلیہ اور وکلا برادری کی وہ قانونی ذمے داری ہے جس پر ہماری قومی ترقی منحصر ہے۔

اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا اس لیے وکلا برادری کو پاکستان کے لوگوں کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے تحریک شروع کرنی چاہیے اور اس کی قیادت کرنی چاہیے جس میں سب سے پہلے لوگوں کے ووٹ ڈالنے، اپنے لیڈروں کا انتخاب کرنے اور اپنے خاندان کے مستقبل کا تعین کرنے کا حق ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ چیز ثانوی حیثیت رکھتی ہے کہ شہری کس رہنما کا انتخاب کرتے ہیں لیکن عوام کو ان کا بنیادی اور لازمی حق دیا جانا چاہیے جو آئین میں درج ہے کہ وہ اپنے نمائندے منتخب کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک دوراہے پر کھڑا ہے، یہ انتہائی نازک موڑ ہے جہاں ہم مسلسل تباہی اور اپنے نظام انصاف کی بربادی دیکھ رہے ہیں۔

عمران خان نے خبردار کیا کہ اگر شہری انصاف کے لیے نہیں لڑتے، اگر وہ ججوں کے پیچھے کھڑے نہیں ہوتے، اگر وہ طاقت کے زور پر حکمرانی کے خلاف نہیں کھڑے ہوتے جہاں صرف سب سے موزوں اور امیر ترین لوگ ہی زندہ رہ سکتے ہیں تو ہم اس ملک میں آئینی بالادستی قائم نہیں کر سکیں گے۔

مشہور خبریں۔

الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بعد ایران کی خارجہ پالیسی 

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: الزیتونہ فلسطینی مطالعاتی مرکز نے ایک رپورٹ میں الاقصیٰ طوفان

صہیونیوں کی فلسطینی قیدیوں کے خلاف کاروائیاں ناقابل معافی جرم ہیں: جہاد اسلامی

?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے فلسطینی جنگی قیدیوں کے خلاف

نعیم قاسم: ٹرمپ کا غزہ کا منصوبہ امریکی بھیس میں اسرائیلی منصوبہ ہے

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے ٹرمپ کے

افغان حکومت کا زوال ناگزیر تھا: ترکی الفیصل

?️ 6 اکتوبر 2021 سچ خبریں: سعودی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ کا کہنا

امریکی انتخابات کے تازہ ترین نتائج

?️ 5 نومبر 2026سچ خبریں: امریکی میان مدتی انتخابات کے تازہ ترین نتائج کے مطابق

بشار اسد شامی عوام کے لیئے ہیرو کیوں ہیں جانیئے اس رپورٹ میں

?️ 30 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) شام کے صدارتی انتخابات میں بشار اسد نے 95.1 فیصد

قبلہ اول کی سرپرستی کرنے والے ممالک اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے بجائے خیانت کررہے ہیں

?️ 3 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے آئے دن قبلہ

سابق آرمی چیف کو توسیع دینے کیلئے سب سر جوڑ کر بیٹھ گئے تھے، سپریم کورٹ

?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے