عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، پیمرا

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے کہا ہے کہ اس نے ٹی وی چینلز پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی حکمنامہ جاری نہیں کیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کی ٹی وی چینلز بانی پی ٹی ائی کا نام نشر نہیں کر رہے، بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نا کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ٹی وی چینلز کو بانی پی ٹی ائی کا نام نشر کرنے کا حکم دے۔

دوران سماعت عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پیمرا نے اپنی رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرادی۔

عدالت میں جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں پیمرا نے کہا کہ اس نے بانی تحریک انصاف کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، درخواست گزار نے پیمرا کی جانب سے ایسے کسی حکم سے متعلق ثبوت نہیں دیا۔

معاون وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، اس پر جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ وہ کبھی بھی تشریف نہیں لائے، انہوں نے صرف درخواست دائر کرنا ہوتی ہے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ پیمرا آرڈیننس کے مطابق درخواست قابل سماعت نہیں ہے، اس کے ساتھ ہی لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

مشہور خبریں۔

ایران کے سامنے ایک عرب ملک کا اسٹریٹجک موڑ

🗓️ 26 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف عالمی اقدامات بالخصوص بین الاقوامی فوجداری عدالت

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دی

🗓️ 9 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر

ایمن الظواہری ہم نے مارا: بائیڈن

🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں:  امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کی صبح افغانستان کے

غزہ کی حیرت انگیز زمین

🗓️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سپاہیوں کا ایک مشہور قول ہے کہ غزہ

جنوبی غزہ اور جنین شہر کے خلاف صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت

🗓️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوب اور مغربی کنارے پر صیہونی

یمن اسرائیل کے لیے ایک حقیقی اور موجودہ خطرہ

🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ یمنی اب بھی اسرائیل

صدر عارف علوی کا عمران خان سے رابطہ

🗓️ 14 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے

دو امریکی شہروں کی میونسپلٹیوں پر فلسطینی پرچم

🗓️ 28 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے