عمران خان کا امریکی مراسلے پر تحقیقاتی کمیشن کیلئے صدر، چیف جسٹس سے معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ

🗓️

(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم عمران خان نے مبینہ دھمکی آمیز سفارتی کیبل کی تحقیقات کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے عدالتی کمیشن بنانے کے مطالبے کو پورا کرنے لے لیے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے معاونت حاصل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ‘امریکا میں سابق پاکستانی سفیر کی جانب سے شیئر کی گئی کیبل کے بارے میں دونوں اہم ریاستی عہدیداروں سے مشاورت کی جائے گی’۔

تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے برطرفی کے بعد انہوں نے بارہا دعویٰ کیا کہ امریکا میں سابق پاکستانی سفیر کو جو بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا تھا کہ اگر عدم اعتماد کی قرارداد کامیاب ہو جاتی ہے تو پاکستان کو معاف کیا جائے گا ورنہ ملک کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عمران خان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک رسمی ملاقات میں پاکستانی سفیر کو دی گئی ‘دھمکی’ شرمناک اور سفارتی اصولوں کے خلاف ہے، ایک مہذب دنیا میں اس طرح کے متکبرانہ رویے اور غیر سفارتی رویے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ قوم کی عزت نفس اور آزادی، اقتدار کو برقرار رکھنے سے بڑھ کر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اندرونی اور سیاسی معاملات میں بیرونی مداخلت پر قوم بے حد رنجیدہ اور ناراض ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس ‘مداخلت’ پر شدید عوامی ردعمل کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں تاریخی مارچ کے اعلان میں مزید تاخیر کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ چوروں کو غدار بنتے دیکھ کر کافی غصے میں ہیں اور اب لوگ چاہتے ہیں کہ ان سے ان کے کرتوتوں کا حساب لیا جائے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی چیئرمین نے کراچی میں ہونے والے حالیہ خودکش حملے پر تعزیت کے لیے وفاقی دارالحکومت میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور چینی ناظم الامور پینگ چنکسو سے ملاقات کی، انہوں نے کراچی یونیورسٹی دھماکے میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد دوست ہے اور پاکستان اور چین کی دوستی کی بے مثال اور گہری جڑیں ان کے دشمنوں کے لیے ہضم کرنا آسان نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی اساتذہ کا قتل دونوں ریاستوں کی دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معصوم چینی اساتذہ کے قتل پر پوری قوم غم سے نڈھال ہے۔

چینی سفارت کار نے پی ٹی آئی کے وفد کا سفارتخانے کا دورہ کرنے اور تعزیت کرنے پر شکریہ ادا کیا، عمران خان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تبصرے بھی لکھے۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن کسی جماعت میں تفریق نہ کرے، شیری رحمٰن

🗓️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے کہا ہے

یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے نتائج

🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان کی غیر مساوی جنگ کو 230 سے زائد دن

فلوریڈا کی عمارت کے ملبے سے 64 لاشیں دریافت / 76 افراد تاحال لاپتہ

🗓️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:فلوریڈا میں ایک عمارت کے گرنے کے دو ہفتوں سے بھی

ایران روس بڑھتے تعلقات سے امریکہ کو تشویش

🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ کا کہنا ہے کہ ہم مشرق وسطی سے نہیں نکلیں

امریکہ کا یوکرین کو مزید 400 ملین ڈالر کا اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان

🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یہ ملک

واٹس ایپ پر صارفین کو ذاتی اے آئی چیٹ بنانے تک رسائی دیے جانے کا امکان

🗓️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: ہر گزرتے دن مختلف پلیٹ فارمز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس

کورونا کا شکار ہونے کے بعد صدر مملکت کی صحت کے بارے میں خبر سامنے آگئی

🗓️ 13 اپریل 2021اسلام آبا(سچ خبریں) کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگنے کے بعد صدر

’عمران خان کو صرف ڈیڑھ گھنٹے کیلئے پنجرے سے نکالا جاتا ہے‘، وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد گفتگو

🗓️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکام کے بعد پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے