لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی نگرانی میں خود کروں گا،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاری شروع کردیں، پارٹی قیادت انتخابات کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیار کرے۔ انہوں نے پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی نگرانی میں خود کروں گا۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاری کرنا ہوگی، پارٹی قیادت مشترکہ حکمت عملی تیار کرے، پارٹی کارکنان کی آراء کا ہمیشہ احترام کیا، پارٹی کارکنان اور عوام کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز خیبر پختونخوا میں اپنی شکست کا جشن منا رہی ہیں، نواز اور زرداری جیسے لوگوں نے قرضے لے کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا، ہم نے پانچ سالوں میں ان کا لیا ہوا 55 ارب ڈالر قرضہ واپس کرنا ہے، زرداری نے جب عدالت جانا ہوتا ہے تو وہ وہیل چیئر منگوا لیتے ہیں، ضمانت ملنے کے بعد یہ اپنے قد سے بڑی بھڑکیں مارنا شروع کر دیتے ہیں، آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی وہ حالت کر دی ہے کہ آج پیپلز پارٹی کے پاس پنجاب میں انتخابی امیدوار ہی نہیں ہیں، یہ جماعتیں صرف میڈیا کے سہارے زندہ ہیں، پاکستان کی عمومی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی تیس سال سے سندھ میں برسر اقتدار ہے اور آصف زرداری اب سندھ کے لئے پلان لانے کا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ لاہور اور اسلام آباد کے چکر میں لاڑکانہ اور نواب شاہ جانے کے بھی نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری نے اپنی باقی زندگی بیرون ملک گذارنی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا اپنے وطن کے لئے جذبہ قابل تحسین ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک مستحکم ملک بننے جا رہا ہے، پاکستان کی عمومی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کا پنجاب میں صحت کارڈ کی اسکیم کو بلاک کرنے کی خبروں پر سخت ردِعمل آ گیا
فروری
وہ بڑا بحران جو حزب اللہ نے اسرائیلی فیکٹریوں کے لیے پیدا کیا
اکتوبر
یورپی یونین کا جھوٹ سامنے آیا
اکتوبر
چین کی مسئلہ فلسطین پر اہم ممالک سے درخواست
اکتوبر
صیہونیوں کے ہاتھوں 1200 فلسطینیوں پر پینے کا پانی بند
دسمبر
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل پرستی کا جائزہ
فروری
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر دنیا پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی سراہنے لگی
نیتن یاہو امریکہ سے کیا لے کر آئے؛صیہونی میڈیا کی زبانی
اپریل