?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے تمام وزراء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا،آئندہ تین ماہ بہت اہم ہیں، کوئی وزیرپیشگی اطلاع کے بغیر بیرون ملک نہ جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اے آروائی نیوز نے کہا کہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس کے تحت وزیراعظم نے تمام وزراء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، آئندہ تین ماہ بہت اہم ہیں، کوئی وزیرپیشگی اطلاع کے بغیر بیرون ملک نہ جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو معاشی بحرانوں کا سامنا ہے،حکومت کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، 3ماہ میں چیلنجز سے نمٹنے کا ہدف ہے،ایسی صورت میں وزراء بیرونی دورے بالکل نہ کریں، ملک میں رہیں اور اپنی وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنائیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کروانے لازمی ہیں، ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس پر وزارت قانون اپنی رائے دے گی، ہم سمجھتے ہیں کہ اگلے تمام ضمنی انتخاب ای وی ایم پر لازمی ہیں، اگر ایسا نہ ہوا تو ایک نقطہ نظر یہ ہےکہ حکومت اس کو فنڈ نہیں دے سکے گی، وزیرقانون کی رائے بھی ہےکہ حکومت صرف ای وی ایم پر انتخابات کیلئے فنڈ دے سکےگی، الیکشن کمیشن کو چاہیےکہ انتخابات کو فوری ای وی ایم پر شفٹ کرے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ خریدنے کی حال ہی میں کچھ ویڈیوز آئی ہیں، سینیٹ انتخابات میں جس طرح ووٹ کی خریداری ہوئی سب نے دیکھا، الیکشن کمیشن کو کام کرتے ہوئے نظر آنا چاہیے، الیکشن کمیشن کو چاہیے لاہور واقعے پر انکوائری مکمل کرکے ایکشن لے۔ حیدر آباد میں آٹا سب سے مہنگا ہے 20 کلو کا تھیلا 1443 روپے کا ہے، پنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان میں20 کلو آٹا 1100 روپے کا ہے، حیدرآباد میں آٹا سب سے مہنگا، 20 کلو کا تھیلا 1443، کراچی میں 1404 روپے کا ہے، سندھ میں جو کئی دہائیوں سے برسراقتدار ہیں ان سے قیمتیں کنٹرول نہیں ہو رہی، وزیراعلیٰ سندھ سے دوبارہ کہتے ہیں کہ اپنے معاملات درست کریں، ٹماٹر، پیاز، چکن، ایل پی جی، چاول سمیت دیگر اشیا سستی ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے 3 بلین ڈالر کے معاہدے کے ضوابط مکمل ہوگئے ہیں، اس سال 4.75 ارب ڈالر کا زرمبادلہ آنے کا امکان ہے۔ یوریا کی عالمی منڈی میں قیمت ساڑھے 8 ہزار روپے فی بیگ اور پاکستان میں 1700 روپے ہے، پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے، سندھ میں ایسا کچھ نہیں ہو رہا کیونکہ وہ خود سارے ملوث ہیں، ہمارے شہر جس طرح بڑھ رہے ہیں غذائی قلت ہو جائے گی، ملک امین اسلم کو اسموگ پر قابو پانے کیلئے طویل المدتی پالیسی لانے کو کہا گیا ہے، اس سال ہمارے گیس کے ذخائر میں 9 فیصد کمی واقع ہوئی، پورے پاکستان میں صرف 28 فیصد لوگوں کو گیس میسر ہے، افغانستان پراوآئی سی ممالک کےوزرائےخارجہ کا اجلاس پاکستان میں ہوگا، کابینہ کےاجلاس میں رانا شمیم کے معاملے پربات ہوئی، امید ہےعدالت اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، رانا شمیم کہتے ہیں یہ بیان حلفی ان کا نہیں۔


مشہور خبریں۔
ہولوکاسٹ سے غزہ تک کا تسلسل اور کیا اسرائیل کا حباب پھٹنے والا ہے؟
?️ 15 ستمبر 2025ہولوکاسٹ سے غزہ تک کا تسلسل اور کیا اسرائیل کا حباب پھٹنے
ستمبر
مغربی کنارے میں ایک مسجد کو نذر آتش کرنے پر الازہر کا ردعمل
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: مصر کی الازہر نے صہیونیوں کی طرف سے مغربی کنارے
نومبر
مسجد الحرام میں نابینا افراد کےلیے الیکٹرانک قرآن
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:نابینا اور بصارت سے محروم مسلمانوں کی مدد کے لیے مسجد
جنوری
شمالی شام میں دھماکہ؛متعدد افراد ہلاک اور زخمی
?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ رقہ میں ایک
جنوری
وزیراعظم آج دورۂ روس پر روانہ ہوں گے
?️ 23 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج روس کے دورے پر روانہ
فروری
سعودی عرب کے شہر جدہ میں عرب سربراہی اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے شہر جدہ میں آج عرب رہنماؤں کا 32
مئی
چین، بھارت اور برازیل، ٹرمپ کے تجارتی دباؤ کے سامنے ڈٹ جانے والی ابھرتی طاقتیں
?️ 20 ستمبر 2025چین، بھارت اور برازیل: ٹرمپ کے تجارتی دباؤ کے سامنے ڈٹ جانے
ستمبر
28 drown in India bus crash, many of them children
?️ 6 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego