🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد ملک پہنچے ہیں انہوں نے ملک پہنچتے ہی اہم رہنماؤں کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا ہےملاقات میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، اسد عمر اور شہزاد اکبر شریک ہوں گے ۔
ملاقات میں دورہ سعودی عرب سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔جب کہ شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق عدالتی فیصلے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔شہزاد اکبر شہباز شریف کے معاملے پر وزیراعظم کو بریف کریں گے۔شہباز شریف کے معاملے پر عدالت سے رجوع کئے جانے سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی تاہم حتمی فیصلہ قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ہو گا۔
وزیراعظم دورہ سعودی عرب پر اہم رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیں گے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے بعد وزیراعظم عمران خان وطن واپس پہنچ گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وزیراعظم کے وطن واپس پہنچنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے معاشی، تجارتی اور سفارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشری عمران نے دورہ سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کی، خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔ وزیراعظم نے دورہ میں عازمین کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی پر سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کوخراج تحسین پیش کیا، امام کعبہ سے بھی ملاقات کی۔جدہ میں پاکستانی برادری سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کے ساتھ پورا پاکستان ہے جوتبدیلی چاہتا ہے، خوشخبری دیتا ہوں جلد نیا پاکستان سامنے آئے گا۔
مشہور خبریں۔
مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ترقی کا جھوٹا بیانیہ پیش کر رہی ہے
🗓️ 7 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جون
غزہ کی پٹی میں صہیونیوں کی غیر انسانی حرکت
🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:نئے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ
دسمبر
اقوام متحدہ میں صیہونیوں کی ایک اور شکست
🗓️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نےصیہونی حکومت کی جانب سے مئی
دسمبر
ٹرمپ کے حامیوں کی ممکنہ مسلح بغاوت
🗓️ 22 فروری 2021سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں نئی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے ایک مہینے
فروری
اردنی بادشاہ کے بھائی شاہزادہ ہونے سے دستبرار
🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:اردن کے بادشاہ کے سوتیلے بھائی حمزہ بن الحسین کا کہنا
اپریل
فتح اور خطے کو بدلنے کے بارے میں نتن یاہو کا خیال خام
🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے
دسمبر
نیتن یاہو کے خلاف صہیونی اسیر کا تیز حملہ
🗓️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کل
دسمبر
چین دنیا کی سب سے بڑی میزائل طاقت
🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں: امریکی فضائیہ اکیڈمی کی ایک رپورٹ کے مطابق، چین
اگست