?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو بروقت انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے بطور پارٹی سربراہ آج جواب جمع کرا دیا ہے وزیراعظم عمران خان نے شوکاز نوٹس میں کورونا وائرس کو انٹرا پارٹی انتخابات میں تاخیر کا بڑا سبب قرار دیا۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ شوکاز نوٹس واپس لیا جائے اور الیکشن کرانے کیلئے ایک سال کی مہلت دی جائے۔
جواب میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا وباء سے متعلق این سی او سی کی ہدایات کے مدنظر انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے جاسکتے، این سی اوسی کی ہدایات کے تحت ہی انٹراپارٹی انتخابات کا فیصلہ کیا جائےگا۔
یاد رہے 29 جولائی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر وزیرِ اعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 3 جماعتوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھے۔ شوکاز نوٹس پی ٹی آئی، تحریکِ لبیک پاکستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کو جاری کیا گیا تھا،عمران خان کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے وزیرِ اعظم عمران خان سے 14 روز میں اس حوالے سے جواب طلب کیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ جواب دیں انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پرکیوں نا پارٹی انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دے دی جائے۔ واضح رہے کہ عمران خان 13 جون 2021ء کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دینے میں ناکام رہے تھے۔ الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں۔


مشہور خبریں۔
میں بھی قاتلانہ حملے کا شکار ہوں: سارہ نیتن یاہو
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے مطابق نیتن یاہو
نومبر
اردنی رکن پارلیمنٹ کا بن سلمان کے نام متنازع خط
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن کی پارلیمنٹ کے ایک رکن کی جانب سے سعودی ولی
دسمبر
پاکستان میں ہفتہ وحدت کی تقریبات
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:12 ربیع الاول جیسا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت باسعادت
ستمبر
پوٹن سے ملاقات مکمل جنگ بندی ہے:ٹرمپ
?️ 15 اگست 2025پوٹن سے ملاقات مکمل جنگ بندی ہے:ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر
اگست
متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں
?️ 15 جون 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر
جون
بڑی دیر سے آئے برخوردار
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: بائیڈن حکومت کی جانب سے سعودی عرب کو امریکہ کے
جولائی
شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع الشدادی اڈے پر امریکی قابض
ستمبر
خطے میں کشیدگی؛ نیویارک کے اجلاس سے السیسی کا تل ابیب کو فیصلہ کن پیغام تک
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: عراق میں امریکی فوجی کمک کی آمد اور مصری ترک
ستمبر