اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد کے واقعے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔وزیراعظم نے اس سلسلے میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سے بھی رابطہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے واقعے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اس کیس کو مثال بنایا جائے۔انہوں نے ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی بھی ہدایت کی۔دوسری جانب اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی تحقیقات کا گھیرا مزید تنگ ہو گیا اور واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔لڑکے لڑکی پر تشدد کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم عثمان مرزا اور اس کے دو ساتھیوں کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کر لیا تھا ،واقعہ ایف آئی آر میں نامزد چوتھے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے موبائل سے ویڈیوز بھی برآمدکی گئی ہیں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیاگیا ہے اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کا کہنا ہے واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو سامنے لایا جائیگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تشدد کرنے والے بااثر ملزم عثمان مرزا سمیت 3 افرادکو گرفتار کر لیاتھا۔اسلام آباد میں عثمان مرزا نامی شخص نے نوجوان لڑکے اور لڑکی کوتشدد کا نشانہ بنایاتھالوگوں نے روکنیکی کوشش کی تو ملزم نے نوجوان لڑکے لڑکی کو مغلظات بکیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
مشہور خبریں۔
حماس کی مسلم دنیا سے غزہ کی پٹی کو بچانے کی درخواست
اپریل
امریکہ کی جاب سے اسرائیل کو لبنان پر حملوں کی مکمل آزادی
اپریل
کیا امریکہ انگلینڈ میں جوہری ہتھیار تعینات کرے گا؟
جنوری
یورپی یونین کا روس کے خلاف تازہ ترین منصوبہ کیا ہے؟
جنوری
ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی: بغداد
اپریل
تحریک عدم اعتماد سب سے بڑی غلطی تھی:ڈاکٹر سلمان شاہ
جون
صیہونی حکومت غزہ جنگ بندی میں توسیع کی خواہاں:برطانوی اخبار
فروری
آل سعود کی جیل سے رہائی کے بعد شہزادی بسمہ کی حالت بگڑی
جنوری