?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی حتمی کال دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک احتجاج جاری رہے گا جب کہ قوم نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے کہ وہ آزادی میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
دوسری جانب، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ احتجاج کے لیے تیاریاں مکمل ہے، علیمہ خان نے احتجاج کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بار کوئی واپسی نہیں ہے، جب تک ہماری مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ احتجاج کی فائنل کال کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور فائنل کال اتنی شدید ہوگی کہ شاید مریم نواز واپسی موخر کرکے وہیں رہنے میں عافیت سمجھیں۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کی فائنل کال جعلی حکومت کے جنازے کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود تمام تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور صرف بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال کا انتظار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کچھ بھی کرے ان کا آخری وقت قریب ہے، فائنل کال کے بعد ملک میں آئین و قانون کا بول بالا ہوگا، جعلی مقدمات کا خاتمہ اور عمران خان کی رہائی سمیت مینڈیٹ چوروں کا کڑا احتساب ہوگا۔
واضح رہے کہ 9 نومبر کو صوابی جلسے میں علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ عمران خان اس ماہ احتجاج کی کال دیں گے تو ہمیں سروں پر کفن باندھ کر نکلنا ہوگا اور اس بار بانی پی ٹی آئی کو رہا کرا کر دم لیں گے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی تجارتی پالیسی چین کے حق میں، افریقی ممالک چینی سرمایہ کاری کی طرف مائل
?️ 2 اگست 2025ٹرمپ کی تجارتی پالیسی چین کے حق میں، افریقی ممالک چینی سرمایہ
اگست
برطانیہ پر سائبر حملوں کے سیلاب کا نیا ریکارڈ
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:برطانوی حکومت کے ایک ادارے کے سروے سے پتہ چلتا ہے
نومبر
کیا روس جوہری تجربہ کر رہا ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ روس یوکرین یا
اکتوبر
اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دفترِ خارجہ
?️ 11 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 سے 19 جون
جون
فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: اس وقت اسرائیلی جنگی طیارے امریکی کمانڈروں کی انٹیلی جنس
اکتوبر
ایران اور روس عالمی نظام میں تاریخی تبدیلی کے لیے تیار رہیں: ڈوگین
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: روس کے ممتاز فلسفی اور نظریہ دان الیگزینڈر ڈوگین نے
فروری
شہید حاج قاسم سلیمانی نئی استقامتی حکمت عملیوں کے بانی تھے
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: دشمنوں کا قلع قمع کرنے والا ایک دور دراز
دسمبر
پاک افغان بارڈر پر چیک پوسٹیں ختم کرنے کے حامی شرپسند عناصر کے چہرے پر ایک اور طمانچہ
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاک افغان بارڈر پر فری موومنٹ اور چیک
ستمبر