?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور دیگر حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا جس میں سابق وزیراعظم کے لیے ہفتے میں دو بار ملاقاتوں کا شیڈول بحال کیا گیا تھا۔
یہ درخواست اس وقت دائر کی گئی جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کئی دیگر پی ٹی آئی ارکان کے ہمراہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر رات بھر دھرنا دیا، جہاں عمران خان 2023 سے قید ہیں۔
یہ احتجاج اس وقت کیا گیا جب جمعرات کو 8ویں مرتبہ وزیراعلیٰ آفریدی کو عمران سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
اس سے پہلے عمران خان کی بہنوں، بشمول علیمہ خان نے بھی راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے دیے تھے جب انہیں اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی تھی۔
پی ٹی آئی نے اپنا تازہ ترین دھرنا آج صبح ختم کیا، اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے، جہاں اب علیمہ نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم، صدر بیرونی تھانے کے ایس ایچ او راجا اعزاز عظیم، وفاقی سیکریٹری داخلہ کیپٹن (ر) محمد خرم آغا اور پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری نورالامین کو فریق نامزد کیا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ علیمہ خان اپنے بھائی کی فلاح و بہبود، قانونی حقوق اور قید کے دوران انسانی سلوک کے حوالے سے انتہائی تشویش میں مبتلا رہی ہیں۔
درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 24 مارچ کے حکم کا حوالہ دیا گیا جس کے تحت عمران کے لیے ہفتے میں دو ملاقاتوں کا شیڈول بحال کیا گیا تھا۔
درخواست میں کہا گیا کہ عدالت کے واضح حکم پر جان بوجھ کر عمل نہ کرنے کی بنیاد پر توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، خصوصاً اس حوالے سے کہ حکام نے عدالت کی ہدایات کے مطابق علیمہ کو اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
مزید کہا گیا کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مسلسل عدم تعاون اور جاری سیاسی انتقامی کارروائی کے باعث عمران اور دیگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں رِٹ درخواستیں دائر کرنے پر مجبور ہونا پڑا تاکہ ملاقات کے حق کو نافذ کرایا جا سکے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ اس عدالت کی واضح اور غیر مبہم ہدایات کے باوجود، حکام نے متعدد مواقع پر عمران کے قانونی وکلا، اہل خانہ اور ساتھیوں تک رسائی کی اجازت نہیں دی اور حکم عدولی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ کے بارے میں امریکہ کا اعتراف؛روس کی زبانی
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کے بارے میں وائٹ
جولائی
حماس 15 ماہ کی جنگ کے بعد بھی دفاع کے لیے تیار
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے بارے
جنوری
فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پر حماس کا ردعمل
?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے حال ہی میں عبرانی اخبار ہارٹز نے
اپریل
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق Extreme
اگست
امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کے خلاف یکطرفہ کارروائی سے باز رہے
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : امریکی وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا
دسمبر
کیا ترکی شامی کردوں کے خلاف کارروائی کرے گا؟ ترک وزیر خارجہ کی زبانی
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے دھمکی دی ہے کہ انقرہ شامی
جنوری
سندھ ہائیکورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردی، تحریری حکم جاری
?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف
اکتوبر
صیہونی وزیر خارجہ کا شام پر حاکم دہشت گردوں کے بارے میں اظہار خیال
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے شام کی حکمران جماعت کو
جنوری