پاکستان غیرقانونی ہجرت کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہے۔ طلال چوہدری

طلال چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان میں تارکین وطن کی سمگلنگ کے سدِباب پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ ‎‎مہاجرین کی سمگلنگ ایک عالمی چیلنج ہے، اس کا حل صرف مربوط حکمتِ عملی اور معلومات کے تبادلے سے ممکن ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ‎‎پاکستان خطے میں محفوظ اور قانونی ہجرت کے فروغ کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے، ‎‎انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔ وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ ‎‎کانفرنس میں 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

‎‎یاد رہے کہ کانفرنس وزارت داخلہ نے UNODC اور IOM کے اشتراک سے بین الاقوامی شراکت کے تحت منعقد کی۔ ‎‎بین الاقوامی شراکت داروں نے پاکستان کی کوششوں کی ستائش کی اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی، ‎‎کانفرنس کے دوران انسانی سمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات اور بہترین تجربات کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

‎وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کانفرنس سے قبل اقوام متحدہ دفتر برائے انسداد منشیات و جرائم کے علاقائی نمائندہ برائے افغانستان، وسطی ایشیا، ایران اور پاکستان ڈاکٹر اولیور اسٹولپ سے ملاقات کی۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کی جنگ کے بارے میں صہیونی ماہرین کی رپورٹ

?️ 3 جون 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اتوار کو نارتھ الما سیکیورٹی ریسرچ سینٹر کی

وزیر خزانہ نے مہنگائی کی اصلی وجہ بتا دی

?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت

 وائٹ ہاؤس میں زلنسکی کی تحقیر؛ امریکہ نے یوکرین کو کیسے جنگ کے دلدل میں دھکیلا؟  

?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کی نہ صرف شدید

خاشقجی کے خون کا سودا

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ترک ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترکی

وزیر خارجہ اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

?️ 30 جنوری 2021وزیر خارجہ اور امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کی گفتگو میں دو طرفہ

رکن یمنی انصار اللہ: اسرائیلی اور اماراتی ایئرلائنز مسافروں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہیں

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: پمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے

شام میں اثر و رسوخ بڑھانے کی صیہونی سازش؛ سیاحت کے لبادے میں

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور سینکڑوں اسرائیلی

شوہر کو ایوارڈ ملنے پر زارا نور عباس کی جذباتی پوسٹ

?️ 12 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) شوہر اداکار اسد صدیقی کو کیریئر کے 14 سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے