?️
لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان سینئر ساتھیوں کی راۓ سے اتفاق کریں تو مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا سیاسی جماعتوں کے بیچ مذاکراتی عمل کی حمایت میں خط اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی اپنے سینئر ساتھیوں کی رائے سےاتفاق کریں توبات چیت شروع ہو سکتی ہے، محرم کے بعد بھی احتجاجی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی، موسم کی شدت، پی ٹی آئی کا نہایت کمزور تنظیمی ڈھانچہ اور اندرونی گروپنگ، ریاستی اداروں کا ایکا متوقع احتجاجی تحریک کی ناکامی کی بڑی وجوہات ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ مکالمے کے ذریعے تلخی میں کمی لانے اور محاذ آرائی بتدریج کم کرنے کے طریقوں پر بغیر پیشگی شرائط بات چیت ہونی چاہیے، پاکستان کو نئے اور وسیع تر میثاق جمہوریت کی ضروت ہے، اس پر اتفاق رائے حاصل کیے بغیر کوئی بات چیت نتیجہ خیز نہیں ہو سکتی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں موجود سیاسی قوتیں مقبولیت کے پیمانے بدلتے رہنے کے باوجود سیاسی حقیقت ہیں، اسی طرح اسٹیبلشمنٹ کی طاقت سے انکار بھی حقیقت سے انکار ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اختلافات اور پیچیدہ مسائل کا حل جو بھی نکلا مرحلہ وار ہی ہوگا، ایک دوسرے کو گھسیٹنے اور رگڑنے میں توانائی خرچ کرنے کے بجاۓ ملک کو آگے لے جانے کے طریقوں پر بات ہونی چاہیے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان تو تو میں میں
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے دفتر نے منگل کی شام مغربی کنارے میں
جولائی
سعودی ولی عہد کے بیرون ملک اپنے مخالفین کو ختم کرنے کے لیے 24 ملین ڈالر مختص
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عہد
اگست
ٹورازم پولیس کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تربیت دی جانی چاہیے:حمزہ شہباز
?️ 21 جون 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کی زیر صدارت مری ڈویلپمنٹ اینڈ
جون
یمنی حکومت کی مسجد الاقصی پر صیہونی حملے کی مذمت
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:صنعا میں یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ نے مسجد الاقصی پر
مارچ
صیہونی وزیراعظم کے دفتر کے سربراہ مستعفی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے صیہونی وزیراعظم کے دفتر کے سربراہ تلگن زوئی
مئی
اسرائیل کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں شامل ہونا چاہیے:کویت
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے تل ابیب کی جوہری عدم پھیلاؤ
اگست
افغانستان کی سیاسی تنہائی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے: طالبان
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے
دسمبر
اٹلی کے باشندے حکومتی منصوبے پر چراغپا
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:اٹلی حکومت سماجی امداد میں کمی کرنا چاہتی ہے جس کی
جولائی