🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) بشری بی بی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بیان دیا، عمران خان ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی کسی کو نقصان پہنچایا نہ کسی کو مارنے کا کہا، بانی پی ٹی آئی کے خمیر میں بدلہ لینا نہیں، مسلمان کسی سے بدلہ نہیں لیتا۔
بشریٰ بی بی نے الزام عائد کیا کہ میں اڈیالہ جیل آئی تھی، میں جو شہد کھاتی ہوں اس میں کچھ ملا دیا گیا، میں نے وہ سارا شہد کھا لیا، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ یہ کچھ بھی کر لیں یہ عوام میں چلنے کے قابل نہیں رہیں گے، حالات بہتری کی جانب جا رہے ہوتے تو رانا ثنا اللہ ایسا بیان نہ دیتے۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا کہ چیزوں کو بہتری کی طرف جانا چاہیے تھا مگر نہیں جا رہیں، بانی پی ٹی آئی عوام اور ملک کے لیے جیل کے اندر ہیں۔
بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عوام کو چوروں کا ساتھ نہیں دینا چاہیے، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو وہ بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے۔
مشہور خبریں۔
این سی او سی نے ایس او پیزپر سخت عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کر دیں
🗓️ 9 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے،کورونا کیسز
اگست
یمن کو آزاد کرنے کا طریقہ انصار اللہ کے گرد لوگوں کو اکٹھا ہونا ہے: البخیتی
🗓️ 10 اپریل 2022سچ خبریں: سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے آج ٹویٹ کیا
اپریل
چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی’قانونی کارروائیوں’ کی مذمت
🗓️ 10 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیپیٹل پولیس آفیسر
جولائی
یمنیوں کا نواتیم فضائی اڈے پر ہائپرسونک میزائل سے حملہ کرنے کا اعلان
🗓️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بیان میں اعلان
نومبر
چارلی ہیبڈو کی بدنامی ترکی کے زلزلہ زدگان تک کیسے پہنچی؟
🗓️ 11 فروری 2023سچ خبریں:کئی دنوں سے ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے
فروری
صارفین اب جی میل کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے
🗓️ 9 ستمبر 2021نیویارک( سچ خبریں) گوگل نے صارفین کی سہولت کے پیش نظراہم قدم
ستمبر
وائٹ ہاؤس کو یوکرین جنگ کے دوران حراست میں لیے گئے امریکیوں کی ممکنہ پھانسی پر تشویش
🗓️ 22 جون 2022سچ خبریں: روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ
جون
افغانستان میں 10 ملین بچے تعلیم اور اسکول سے محروم
🗓️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے افغانستان میں
دسمبر