?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ، عمران خان آئندہ کے لاحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کورکمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، اس کے علاوہ اجلاس میں ملک بھر میں آج ہونے والے ممکنہ احتجاج سے متعلق بھی غور کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اکثریتی ووٹوں سے کامیاب ہوگئی، تحریک عدم اعتماد کے حق میں بغیر پی ٹی آئی کے منحرف ارکان 174 ووٹ پڑے ہیں ، نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر11 اپریل کو ہوگا ، تحریک انصاف کے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد کہا کہ میں اسپیکر کی صدارت پینل آف چیئرمین کے رکن سردار ایاز صادق کو سونپتا ہوں۔
اس کے بعد پینل آف چیئرمین کے رکن ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کی اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل شروع کیا ، ایاز صادق نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پڑھ کر سنائی، ووٹنگ کیلئے اسمبلی کے دروازے بند کرائے گئے، نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر11 اپریل کو ہوگا، نئے قائد ایوان کیلئے عہدے کیلئے کاغذات نامزندگی طلب کرلیے گئے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے 8 مارچ کو ریکوزیشن جمع کرائی تھی اور آئین کے تحت اسپیکر 14 رز کے اندر اجلاس بلانے کا پابند ہے تاہم انہوں نے 14 ویں روز یعنی 21 مارچ تک اجلاس نہیں بلایا جو بعد میں طلب کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
عراق میں اسرائیلی جاسوسی اڈے کا حشر
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے جمعرات کی صبح ایک
دسمبر
حکومت عدلیہ کی ساکھ کے لیئے بہت بڑا خطرہ ہے: مریم نواز
?️ 13 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عدالت
فروری
جدید فضائی دفاعی نظام کو چند دنوں میں کیف روانہ
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: کیف کے غیر متوقع دورے میں جرمن وزیر دفاع
اکتوبر
امریکہ میں بجلی بحران کا خطرہ
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں مسائل کی ایک سیریز نے بجلی کی کمپنیوں
جولائی
یمنی فوج کی جانب سے بحری محاصرے کے اعلان کے بعد صہیونی حکومت کی بڑھتی ہوئی تشویش
?️ 31 جولائی 2025یمنی فوج کی جانب سے بحری محاصرے کے اعلان کے بعد صہیونی
جولائی
بغداد سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے سعودی وفد کی آمد
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:تعاون اور شراکت کے عنوان سے بغداد میں منعقدہ ایک روزہ
اگست
امریکہ کو چین کی نگرانی میں عالمی تبدیلی کا خدشہ
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:مغربی خدشات کے درمیان امریکی وزارت خارجہ نے چین کی نگرانی
مئی
عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں معاشی بحران کے ساتھ ریکارڈ توڑ مہنگائی
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:عالمی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
جنوری