عمران خان آئندہ کے لاحہ عمل کا اعلان کریں گے:سینیٹر فیصل جاوید

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ، عمران خان آئندہ کے لاحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کورکمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، اس کے علاوہ اجلاس میں ملک بھر میں آج ہونے والے ممکنہ احتجاج سے متعلق بھی غور کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اکثریتی ووٹوں سے کامیاب ہوگئی، تحریک عدم اعتماد کے حق میں بغیر پی ٹی آئی کے منحرف ارکان 174 ووٹ پڑے ہیں ، نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر11 اپریل کو ہوگا ، تحریک انصاف کے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد کہا کہ میں اسپیکر کی صدارت پینل آف چیئرمین کے رکن سردار ایاز صادق کو سونپتا ہوں۔

اس کے بعد پینل آف چیئرمین کے رکن ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کی اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل شروع کیا ، ایاز صادق نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پڑھ کر سنائی، ووٹنگ کیلئے اسمبلی کے دروازے بند کرائے گئے، نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر11 اپریل کو ہوگا، نئے قائد ایوان کیلئے عہدے کیلئے کاغذات نامزندگی طلب کرلیے گئے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے 8 مارچ کو ریکوزیشن جمع کرائی تھی اور آئین کے تحت اسپیکر 14 رز کے اندر اجلاس بلانے کا پابند ہے تاہم انہوں نے 14 ویں روز یعنی 21 مارچ تک اجلاس نہیں بلایا جو بعد میں طلب کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

ملک میں دبئی اور نیویارک کی طرح عمارتیں بنائی جائیں گی

?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اب شہر مزید پھیلیں گے نہیں، بلکہ اوپر جائیںگے،اسلام

باتیں بہت ہوگئیں، اب عمل سے ترقی کے اہداف حاصل کرنے ہیں، وزیراعظم

?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان منرلز سمٹ ’ڈسٹ ٹو

سردار سلیمانی عالمی اور انسانی نمونہ 

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:شام میں مزاحمتی اجتماعات کے نمائندے اور رابطہ کار نضال عمار 

اسرائیلی فوج ایک بار پھر غزہ میں ناکام

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار معاریف کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ میں ناکام ہوچکی

مسئلہ فلسطین، مغربی ممالک کی دہشت گردی اور عرب ممالک کی خیانت

?️ 16 اپریل 2021(سچ خبریں)  جب بھی فلسطین کی بات ہوتی ہے تو اذہان میں

ریاض کے سفر کی وجہ سے بائیڈن نے یمن کے بحران سے رخ موڑا

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:    امریکی صدر جو بائیڈن نے اس ہفتے کے شروع

ضلع خیبر میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر شہید

?️ 6 جولائی 2023خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں

مغربی پٹی میں حماس کے ایک لیڈر کا گھر مسمار

?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے عناصر نے آج صبح مغربی کنارے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے