پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
علی امین گنڈاپور نے اسپیشل اٹارنی ہدایت اللہ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، جس میں وزارت داخلہ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات درخواست گزار کا بنیادی حق ہے۔
مزید کہا گیا کہ عمران خان سے سیاسی اور قانونی امور پر مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورتی ملاقات میں رازداری کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ 12 مارچ کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خدشے پر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر 2 ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ انٹیلیجنس اطلاعات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا تھا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جیل میں سرچ آپریشن بھی کیا جائے گا، محکمہ داخلہ پنجاب نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کو پابندی کا مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ میں آج بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
مزید بتایا تھا کہ جیل کے باہر خار دار تاروں کی تنصیب شروع کرکے اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔
جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر ناکے قائم کر دیے گئے ہیں، جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینرز بھی آویزاں کر دیے گئے۔
اس سے اگلے روز (13 مارچ) مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کروانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی تھی۔
گزشتہ روز عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی تھی۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیے تھے کہ اگر آپ کے جواب نے مطمئن نہ کیا تو سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کریں گے، درخواست گزار کے مطابق 7گھنٹے انتظار کرانے کے بعد بھی ملاقات نہیں کرائی گئی، اس کیس میں تاخیری حربے استعمال نہیں ہوں گے، یہ ایک سنگین معاملہ ہے لہذا ایک ہفتے میں کمنٹس فائل کریں۔
مشہور خبریں۔
یمن میں امریکی فوجیوں پر کس نے حملہ کیا؟
ستمبر
امریکہ شام پر سے پابندیاں فوری ہٹائے،نہ کہ معطل کرے:چین
فروری
صیہونیوں کی حمایت پر عراقی پارلیمنٹ کی اردن کو سزا دینے کی کوشش
اکتوبر
شام میں خوفناک دہشتگردانہ حملہ؛سہ روزہ عام سوگ
اکتوبر
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صیہونیت مخالف قرارداد کی منظوری
دسمبر
صیہونی حکومت کا جنوبی شام کے آبی وسائل قبضہ کرنے کا خطرناک منصوبہ
دسمبر
کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ کوشاں ہے
مئی
مظاہرے کرنے والے سب طلبا دہشت گرد ہیں:ترکی کے صدر
فروری