عظمی بخاری کا پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل آگیا

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آگیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کا مقدمہ کب لڑیں گے؟ آپ چاہتے پنجاب میں لوگوں کو گندم، آٹا اور روٹی نہ ملے؟۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ایک طرف آپ کہہ رہے گندم کا نقصان ہوا دوسری طرف کہہ رہے جو گندم ہے وہ بھی باہر بھیج دیں، ڈبویا ہے یا ڈوبا ہے اس کو سیلابی سیاست ہی کہتے ہیں۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ بار بار سندھ میں سیلاب آتا ہے تو آپ بار بار سندھ کو ڈبوتے ہیں؟ آپ سیاست کرنا نہیں چاہتے لیکن پوری پریس کانفرنس صرف اور صرف سیاست تھی اور کچھ بھی نہیں تھا۔ عظمی بخاری نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ آپ نے آج تک سیلاب کے متاثرین کے لیے کیا کیا ہے؟ سوائے بیٹھ کر سیلابی سیاست کرنے کے اور نمبر ٹانگنے کے۔

انہوں نے کہا کہ آپ آئی ایم ایف کا بہانہ پنجاب پر لگا رہے ہیں، سندھ میں گندم خریدی؟ سندھ میں گندم نہ خریدنے پر کونسے رولز اپلائی ہونگے؟۔ عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی کی تعریف بلاول بھٹو نے بھی کی، اسی لیے سندھ کے لوگ بھی چاہتے کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوئی بی آئی ایس پی ختم نہیں کرنا چاہتا، سوال یہ ہے اس کو سیلاب میں استعمال کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ بی آئی ایس پی کا اپنا قانون اور طریقہ کار ہے، اس کو بار بار سیلاب میں کیوں لا رہے ہیں؟ اس کو سیاست ہی کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ اتنے سیانے ہوتے تو آج پنجاب میں آپ کی یہ حالت نہ ہوتی، آپ کچھ کرنے لائق ہوتے تو گھروں میں بیٹھ کر ہمیں نہ بتارہے ہوتے سیلاب کہاں آنا تھا کہاں بند ٹوٹنا تھا، ایسے فیصلے حکومتیں حالات اور واقعات کے مطابق کرتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

قاسم اور سلیمان کی آمد کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو انہیں اجازت نہیں ہوگی۔ بیرسٹر عقیل

?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل

غزہ جنگ کا فاتح کون ہے؟

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: 15 ماہ کے مسلسل حملوں اور بے مثال جرائم کے

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا مشرقی یمن کے حالات پر موقف

?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں:  احمد ابو الغیط، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل، نے مشرقی یمن

ہمیں امید ہے کہ امریکہ وینزویلا کے ارد گرد کشیدگی بڑھانے سے باز رہے گا: روس

?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی وزرات خارجہ نے جمعرات کے روز جاری ایک بیان

صیہونی کابینہ تباہی سے ایک قدم کے فاصلہ پر

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:نفتالی بینیٹ کی اتحادی کابینہ ایک نمائندے کے جانے کی وجہ

قطر کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وزیر اعظم پاکستان روانہ

?️ 25 اگست 2022دوحہ: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا دو روزہ اہم

2021 میں ہمیں 900 سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے: اردن

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:اردن کے نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر کے سربراہ نے کہا کہ

پاکستان اور ایران کی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش

?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یہ ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے