عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کے سفر میں چیلنج کا سامنا ہے، چیف جسٹس

?️

مظفرآباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک بھر میں بینچ اور بار کے درمیان خوشگوار ہم آہنگی اور تعلقات قائم رکھنے پر زور دیا ہے تاکہ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھا جا سکے، عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کے سفر میں چیلنج کا سامنا ہے۔

مظفرآباد میں ایک عدالتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے درمیان عدالتی بھائی چارے کی روح دیکھنا خوش آئند ہے، اور انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے اے جے کے عدلیہ کو مکمل آئینی اور ادارہ جاتی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ میں اپنے برادر جج صاحبان اور اے جے کے، کے محترم بار ممبران سے پُر خلوص اپیل کرتا ہوں کہ مستقبل کی پیش رفت کے لیے 3 بنیادی اصول ہمیشہ ذہن میں رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ نہ تو ہم جو بینچ پر بیٹھے ہیں اور نہ ہی معزز بار کے وہ ارکان جو کٹہرے میں کھڑے ہیں، بلکہ مقدمہ لانے والا فریق (سائل) ہے جس کا مفاد ہمیشہ مقدم رہنا چاہیے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے مزید کہا کہ دوسرا اصول یہ ہے کہ بینچ اور بار کے تعلقات ہمیشہ خوشگوار، تعمیری اور سنجیدہ ہونے چاہئیں۔

چیف جسٹس نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں، ان دونوں ستونوں کے درمیان ہم آہنگی کے بغیر نہ تو قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی اصلاحات کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ تیسرا اور آخری اصول یہ ہے کہ انصاف کی فراہمی کے عمل میں ٹیکنالوجی کو شامل کرنا ہوگا، صرف اسی صورت میں حتمی مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اور وہ مقصد کیا ہے؟ انصاف کی فراہمی کو مؤثر، شفاف اور سب سے بڑھ کر شہریوں کے لیے عام بنانا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر آزاد کشمیر کی عدلیہ کی خودکاری (آٹومیشن) کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو جس بھی حوالے سے ضرورت ہو، ہم موجود ہیں اور اپنے تجربات بانٹنے، تکنیکی تعاون فراہم کرنے اور مل کر ایک ایسا مستقبل تعمیر کرنے کے لیے تیار ہیں جہاں انصاف کے معیار اور اس تک رسائی کو ہر سطح پر مضبوط بنایا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے میں صیہونی درندوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے پر حملہ کیا جس کے

سیاسی حوالے سے ریاض اور دمشق کے درمیان مشورت کی تصدیق

?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی الاخباریہ نیٹ ورک نے ایک باخبر ذریعے سے اطلاع دی

بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کا معاملہ: کچھ حلقوں میں انتخابات مؤخر ہونے کا خدشہ

?️ 31 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر

ٹرمپ کا ذاتی محافظ امریکی سیکرٹ سروس کا رئیس مقرر

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو کل افتتاحی تقریب

ہم احتجاج جاری رکھیں گے: نیتن یاہو کے مخالفین

?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:مخالف صہیونیوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے

امریکی سینیٹر کا ٹرمپ پر شدید تنقید، یوکرین بیچنے پر نوبل امن انعام نہیں ملتا

?️ 18 اگست 2025امریکی سینیٹر کا ٹرمپ پر شدید تنقید، یوکرین بیچنے پر نوبل امن

جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیل کے جرایم کا سلسلہ جاری

?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے سوشل میڈیا پر

پیوٹن کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: روسی صدر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے