?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔
شکایت کنندہ خاور مانیکا کی جانب سے وکیل راجا رضوان عباسی نے وکالت نامہ جمع کروا دیا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئےکہا کہ رضوان عباسی صاحب نے سزا دلانے کے لیے رات تک سماعت کروائی مگر اب موجود نہیں، جس طرح سے یکے بعد دیگرے تین سزائیں سنائی گئیں، اسی لیول کے ساتھ اپیلوں پر بھی سماعت ہونی چاہیے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ ہائی کورٹ میں سائفر پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو رہی ہے، اس عدالت میں بھی سماعت ایسے ہو۔
جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ رضوان عباسی کے معاون وکیل آئے تھے انہوں نے بتایا کہ آج ہی بحث کریں گے، آپ جلدی آگئے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ سلمان اکرم راجا آج 2 بجے پہنچ جائیں گے وہ خود بحث کریں گے، جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ دیر تک سماعت کے بارے میں قانون کیا کہتا ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ عدت کیس میں سردی میں ہم نے اوور کوٹ اور مفلر پہنے ہوئے تھے، ہم نے بے نظیر، اجمل قصاب اور ممتاز قادری کا کیس دیکھا ہے، اس طرح سے جلدی کسی کیس میں نہیں دیکھی گئی۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ یہ کیس اتنا کمزور ہے کہ ابتدائی دلائل پر ہی کیس ختم ہو جائے گا، 200 کیسز میں سے یہ ایک ایسا غیر اخلاقی کیس تھا، جس سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دلی صدمہ پہنچا ہے۔
عدالت نے سلمان اکرم راجا کے آنے تک کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔
وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا عدالت میں پیش ہوگئے تاہم شکایت کنندہ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدم دستیابی کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے ۔
عدالت نے کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ 29 فروری کو اسلام آباد کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ عدالت نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر اپیلیں قابل سماعت قرار دے دی تھیں۔
11 مارچ کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیل پر آئندہ سماعت میں فریقین سے (آج) 20 مارچ دلائل طلب کرلیے ۔


مشہور خبریں۔
عالمی نظم و ضبط ٹوٹ رہا ہے: سینئر یورپی اہلکار
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اعلان کیا
اپریل
فلسطین پر آسٹریلیا کے فیصلے کا خیر مقدم
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں آسٹریلیا کے وزیر
اگست
سی این این نیوز نیٹ ورک امریکی حکومت کی طرف سے ممکنہ قانونی کارروائی
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کے سکریٹری نے آج اعلان کیا
جولائی
جلالپور پیروالا: موٹر وے کی تمام 6 لینیں نئے شگاف میں بہہ گئیں، سپلائی چین متاثر
?️ 21 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں سیلابی تباہی کی سنگین صورتحال ایک نئے
ستمبر
نیتن یاہو کا نیا ڈرامہ حماس کو دھمکی، یا لاشیں واپس کرو، یا جنگ کے لیے تیار رہو
?️ 20 اکتوبر 2025نیتن یاہو کا نیا ڈرامہ حماس کو دھمکی، یا لاشیں واپس کرو،
اکتوبر
بن گوریون چینل بنانے کا صہیونیوں کا خواب چکنا چور
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینئر رکن نے اسرائیلی جہازوں
دسمبر
اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی کا سلسلہ جاری، 61 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور
?️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تاریخی
نومبر
قتل اور گولیاں؛ صہیونیوں کے جرائم کی عکاسی کا کفارہ
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جارحیت کی تاریخ قتل و غارت گری،
مئی