?️
لاہور:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر نیک نیتی سے عمل سب کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، حکومتی مشینری اور سیاسی جماعتیں انتظامی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں گی۔
ویڈیو پیغام میں چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اس پر نیک نیتی سے عملدرآمد کروانا سب کی ذمہ داری ہے، تمام پارٹیاں جن میں پی ٹی آئی، پاکستان مسلم لیگ اور ن لیگ سب کی ذمہ داری بنتی ہے، اسمبلی اجلاس سپریم کورٹ کے تمام احکامات کے عین مطابق ہوگا، اسمبلی کے اندر بڑا اچھا اور دوستانہ ماحول ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، حمزہ شہباز نے بھی سپریم کورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ بھی فیصلے کی روشنی میں ضمنی الیکشن کا عمل غیر جانبدارانہ اور شفاف انداز میں مکمل کروائیں گے، حکومت ٹرانسفر پوسٹنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کروائے، فیصلے کے مطابق حکمران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مخالفین کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن والے حلقوں میں کوئی ترقیاتی سکیم یا فنڈز نہیں دئیے جائیں گے، اگر کوئی ٹینڈر ہوگیا تو حکومت کا فرض بنتا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اس کو فوری طور پر ختم کروائے، وزراء اور مشیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کوٹ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، تمام حکومتی مشینری اور سیاسی جماعتیں انتظامی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں گے، تمام اسمبلی افسران ضابطے اور قواعد کے عین مطابق اپنے امور سرانجام دیں گے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے کے نئے ثبوت
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ایک ریپبلکن نمائندے کی جانب سے بوکو
فروری
سوڈانی عوام کی حالت زار
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: غذائی سلامتی کی نگراں تنظیم نے سوڈانی عوام کی صورتحال
اگست
ایران کا مسئلہ حل کرنا بہت آسان ہے؛ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر نے نئی بیان بازی کرتے ہوئے ایران پر
اپریل
مسلم لیگ (ن) نے نیب قانون کو پاکستان کیلئے ’تباہ کن‘ قرار دے دیا
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان،
ستمبر
پاپ کی جانب سے یوکرین امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ
مئی
پاکستانی ہیلتھ ورکرز اور طبی عملے کا غزہ کی حمایت میں مارچ
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے شہر کراچی کے اسپتالوں کے ڈاکٹروں، نرسوں اور
مئی
پاکستان ماحولیاتی چیلنج سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، دنیا کو ہماری مدد کرنا ہوگی، وزیراعظم
?️ 27 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
اگست
خواتین کی جسامت کو جنسیت کا رنگ نہ دیا جائے: اشنا شاہ
?️ 29 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ خواتین کی جسامت
مئی