عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ وزیراعظم کو فارغ کر دے گی، فواد چوہدری

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کرانے کے کیس میں فیصلہ تو دے چکی ہے، اب تین رکنی بنچ صرف عمل درآمد کا بنچ ہے اور اگر عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مجھ پر 7 کیسز ہیں جن کا کوئی سر پیر نہیں، میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا حالانکہ میں لاہور میں تھا ہی نہیں، اظہر مشوانی اور شاہد حسین کو اغوا کیا گیا، انگلینڈ کے شہری کو اٹھایا گیا تو اس کی منتیں شروع کر دیں کہ باہر جا کر بتانا کچھ نہیں، اظہر مشوانی اور شاہد حسین کو ایک ہی روز اٹھا کر مسنگ پرسن بنایا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شہریوں کے اغوا میں ملوث لوگوں کو سامنے لا کر ان کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی، شہریوں کو اٹھا کر مسنگ پرسن بنایا جارہا ہے، ریاست کی طرف سے شہریوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے 8 لاکھ شہری ملک چھوڑ گئے، صوبائی ہائیکورٹس کو اس بارے میں نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئین پر حملہ کر رہی ہے اور ہم آئین پر عمل چاہتے ہیں،آئین پر عمل نہ کیا گیا تو ملک کو بہت نقصان ہو گا، مجھ پر الزام ہے میں نے لوگوں کو اکسایا،میں اکسانے والوں سے نہیں سمجھنے والوں میں سے ہوں، کل کور کمیٹی میٹنگ میں انتخابات ملتوی کیس کی آپ بیتی بیان کی۔

ادھر سیشن عدالت میں فواد چوہدری کیخلاف زمان پارک میں سڑک بند کرنے اور اشتعال انگیز پریس کانفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کر دی، عدالت نے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

مشہور خبریں۔

غزہ پر حماس حکمرانی برقرار

?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: 2001 میں شالیت کے تبادلے کے معاہدے کے معماروں میں

اسرائیلی فوج میں فوجی نافرمانی کی وجہ کیا ہے؟

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج میں ایک صیہونی فوجی کی بغاوت کا

فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ،کم از کم 17 افراد ہلاک

?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:فلپائنی مسلح افواج کے کمانڈر کے مطابق اس ملک کی فضائیہ

کیا صیہونیوں کو نیتن یاہو کے جھوٹے دعوؤں پر یقین ہے؟

?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: زیادہ تر صہیونی نیتن یاہو کے اس دعوے کو نہیں

غزہ جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کے تازہ ترین اعداد و شمار

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں:غزہ کے النصیرات پناہ گزین کیمپ میں صیہونی فوج کے حملے

آنگ سان سوچی پر 2020 کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:میانمار کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ میانمار کی

مسلم لیگ (ن) آئے گی تو مہنگائی کو مٹائے گی، نواز شریف

?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم میاں

غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی: شبلی فراز

?️ 2 فروری 2021غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی: شبلی فراز اسلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے