?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی منظوری دے دی۔ بشیر محمود ورک کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں ازخود نوٹس اختیار سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت شہادت اعوان، مسلم لیگ(ن) کے محسن رانجھا اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار وانکوانی بھی شریک ہوئے۔
وزیر قانون نے کہا کہ گزشتہ روز ایوان میں پیش کردہ بل میں کچھ ترامیم کی جا رہی ہیں، رکن اسمبلی رمیش کمار نے بل پر سپریم کورٹ سے ان پٹ لینے کا مشورہ دیا۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی محمود بشیر ورک نے رمیش کمار سے مکالمہ کیا کہ میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب، ان سے اجازت لی جائے؟
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن رانجھا نے کہا واضح ہے کہ قانون سازی و آئین سازی پارلیمان کرے گی۔
وزیر قانون نے کہا کہ سال سوا سال سے سپریم کورٹ کے 2 سینیر ججز کسی اہم بینچ میں نظر نہیں آئے، اس پر بہت اضطراب پایا جاتاہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
وزیر قانون نے کہا کہ از خود نوٹس کے اختیار کو ون مین شو کی طرح استعمال کیا گیا، ہم نے ہر طرح سے دیکھا ہے کہ اس میں آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے تین سال سے سپریم کورٹ میں فل کورٹ اجلاس نہیں ہوا، وفاقی حکومت کا فرض ہے کہ قانون سازی کر کے خلا کو پر کرے۔
وزیر قانون نے کہا کہ آٹھ آٹھ ماہ سے جلد سماعت کی درخواستیں پڑی ہیں کوئی سنتا ہی نہیں، ہم نہیں چاہتے کہ ایسا قانون بنائیں جسے بعد میں چیلنج کیا جا سکے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ اسٹیک ہولڈرز کا بڑا پرانا مطالبہ تھا جس پر اب قانون سازی کی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ از خود نوٹس کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق نہ ہونا بنیادی حقوق کے خلاف ہے، مرضی کے وکیل کی خدمات حاصل کرنا بھی ہر ایک کا حق ہے، جب سپریم کورٹ کے اندر سے بھی آوازیں آئیں تو قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے دریافت کیا کہ کیا اس بل میں آئین کے منافی کوئی چیز شامل ہے؟
پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ تو متفق ہیں لیکن پارلیمنٹ کے باہر سے کچھ آوازیں اٹھ رہی ہیں، قانون سازی کی ٹائمنگ پر اعتراض کیا جا رہا ہے، کچھ لوگ کہ رہے ہیں کہ آرٹیکل 184 (3) میں ترمیم کرنی پڑے گی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کمیٹی کو بتایا کہ آرٹیکل 184 (3) کا بے دریغ استعمال کیا گیا، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے از خود نوٹس کا بے دریغ استعمال کیا، ان کے بعد تین چیف جسٹسز نے اس اختیار کو استعمال نہیں کیا۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تو حدیں ہی پار کر لیں، وکلا برادری کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا، اب تو سپریم کورٹ کے ججز نے بھی کہہ دیا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کمیٹی کو بتایا کہ سپریم کورٹ میں تمام کیسز کی سماعت کے لیے بینچ بنانے کا اختیار چیف جسٹس اور 2 سینئر ترین ججز کی کمیٹی کو دینے کی تجویز ہے۔
بل میں تجویز دی گئی ہے کہ آئین کی تشریح کے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کمیٹی 5 ارکان سے کم ججز پر مشتمل بینچ تشکیل نہیں دے گی۔
محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ اس ایکٹ کا اطلاق پچھلے تاریخوں سے کیا جائے، جس پر وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا کہ ایسا نہ کریں، الزام آئے گا کہ نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ اس بات کو ججز پر ہی چھوڑ دیا جائے تو بہتر ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے وکلا کی بہبود اور تحفظ کا بل بھی اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں زیر سماعت از خود نوٹسز میں اپیل کا حق مل جائے گا۔
قانون منظور ہونے سے 30 روز قبل جن از خود نوٹسز کے فیصلے ہوئے ان میں بھی اپیل کا حق دینے کی ترمیم بھی بل میں شامل کر لی گئی.
ترمیم بل میں شامل کی گئی ہے کہ آئین کی تشریح کے مقدمات کی سماعت کے لیے پانچ سے کم ججز پر مشتمل بینچ تشکیل نہیں دیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون نے عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 اضافی ترامیم کے ساتھ متفقہ طور پر منظور کرلیا۔


مشہور خبریں۔
احساس پروگرام کی کامیابی پر عمران خان کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے عالمی سطح
مئی
ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے۔ وزیراعظم
?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری
جون
وفاقی وزیر نے پانچ ہزار نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی خوش خبری سنادی
?️ 14 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے پانچ ہزار
نومبر
رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت افریقہ کو ملا 370 رنز کا ہدف
?️ 7 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے
فروری
ہم تیسری جنگ عظیم نہیں ہونے دیں گے: ماسکو
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: روس کی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری مدودوف نے
مئی
شہید ہنیہ کی شہادت کی رات کیا ہوا ؟
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: ایران میں حماس کے نمائندے نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت
اگست
ٹرمپ نے امریکی ایٹمی آبدوزوں کی حساس معلومات کو فاش کیا
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:اے بی سی نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد
اکتوبر
افغان طالبان تمام دھڑوں کو حکومت میں شامل کریں
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے
ستمبر