عدالت نے عمران خان نا اہلی کیس حتمی دلائل کیلئے 13 دسمبر کو مقرر کر دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے نا اہلی کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخواست،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس حتمی دلائل کیلئے 13 دسمبر کو مقرر کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ کیس کی جلد سماعت کر کے فیصلہ کر دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔
عمران خان کے وکیل علی ظفر،الیکشن کمیشن کے وکلاء اور مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل علی ظفر نے کہا کہ عدالت اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو مزید کوئی ایکشن لینے سے روک دے،الیکشن کمیشن نے فوجداری کارروائی کیلئے شکایت فائل کی ہے،الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کو ہٹانے سے متعلق بھی کارروائی شروع کردی۔
نمائندہ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ہمیں تو عدالت نے پہلے ہی روک رکھا ہے ہم کوئی کارروائی آگے نہیں بڑھا رہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ عدالت اس کیس کی جلد سماعت کر کے فیصلہ کر دے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں،چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس حتمی دلائل کیلئے 13 دسمبر کو مقرر کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ کیس کی جلد سماعت کر کے فیصلہ کر دیں گے۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس جاری کر دیا۔عمران خان کو پارٹی چئیرمین شپ سے ہٹانے کا کیس 13 دسمبر کو مقرر کر دیا گیا۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا اور فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا تھا،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون پی کے تحت نااہل قراردیا۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ میں اسرائیل کی اقتصادی ہار

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر اس عبرانی

وزیر اعظم نے  مسلم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن  قرار دیا

?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے کرپشن کو مسلم دنیا

بیروت میں صیہونی حکومت کی جارحیت پر انصار اللہ کا ردعمل

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے بیروت کے مضافاتی علاقوں

یو ایس ایڈ کے ملازمین کی بڑے پیمانے پر برطرفی

?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یونائیٹڈ

کیا ترکی اور اسرائیل شام میں شامل ہوں گے؟

?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: گزشتہ دنوں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے قریبی بعض اشاعتوں نے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران

لبنان کے خلاف صیہونی حملے پر سعودی اخبار کی خوشی

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی حکومت کا سرکاری اخبار اور ترجمان، جو اسرائیل کے

احتساب پاکستان تحریک انصاف کا ایک جزءہے: شہزاد اکبر

?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے