عدالت نے رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔ میڈیا رپورٹس کے ماطقب ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی، جہاں عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر ہر طرح کی کارروائی سے روک دیا اور اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کرکے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر داخلہ کی گرفتاری اور اس حوالے سے چھاپہ مارنے سے بھی روکتے ہوئے پیر 17 اکتوبر کو محکمہ اینٹی کرپشن کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی کی سول عدالت نے وزیر داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، اس ضمن میں ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے کہا تھا کہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے، رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری کیے گئے، عدالت کی جانب سے رانا ثنااللہ کو گرفتار کرکے اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

جب کہ پنجاب کے نئے مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ عہدہ سنبھالتے ہی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے متحرک ہوئے اور پنجاب پولیس کو رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی معاونت کرنے کی ہدایت کی تھی، مشیر داخلہ پنجاب نے صوبائی پولیس کو ہدایت کی کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ اس ضمن مین عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن پنجاب رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کر چکا ہے، وارنٹ گرفتاری 19 اکتوبر تک موثر ہے، آئی جی پنجاب کو ہدایت کردی ہے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری میں پنجاب پولیس اینٹی کرپشن کی معاونت کرے اور قانون کے مطابق رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

مشہور خبریں۔

یمنی حملے کے بعد فلسطینی دیواروں پر صیہونیوں کے لیے پیغام

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یمنی افواج کی جانب سے تل ابیب پر ایک Supersonic

پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی شرکت، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی

?️ 11 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے

صیہونی حکومت جھوٹ اور فریب پر استوار

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما اسامہ حمدان  نے

جسٹس منصور علی شاہ کا ملک میں چلڈرن کورٹس بنانے کی ضرورت پر زور

?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس

کشمیریوں کی قتل گاہ

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل

ہمیں ایماندار ججز چاہئیں، عمران دار نہیں، مریم نواز

?️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز

جنوبی لبنان پر صہیونی حملوں میں شدت

?️ 28 اپریل 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت کی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں میں

مغربی کنارے کے حالات 2005 کے بعد سے سب سے زیادہ خطرناک:صیہونی فوجی عہدہ دار

?️ 16 اکتوبر 2022سچ خبریں:صہیونی فوج کے جوائنٹ اسٹاف کے سابق سربراہ نے خبردار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے