لاہور (سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالت نواز شریف کو واپس لانے کے لئے اقدامات کرے ، شہباز شریف کے پاس دو ہی آپشن ہیں لندن جائیں یا جیل جائیں۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو لاہور آنا چاہتے ہیں تو آئیں، 10 مرلے کے گھر میں ان کا جلسہ ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا ہم تو چاہتے ہیں کہ عدالت نواز شریف کو واپس لانے کے اقدامات کرے، ہماری درخواست یہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کے کیس کی سماعت ہو۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو لگتا ہے وہ ڈوب رہے ہیں تو سارا پاکستان ہی ڈوب رہا ہے، شہباز شریف کے پاس دو ہی آپشن ہیں لندن جائیں یا پھر جیل جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان 3 سال میں 32 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا ہے، عمران خان وزیراعظم نہ ہوتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔
ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاست کرنے کا حق سب جماعتوں کو ہے، ہم تو چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن قومی سیاست کریں، اپوزیشن والے بھاگے ہوئے ہیں میدان میں آئے گی تو ہم ان سے بات کریں گے۔پیپلز پارٹی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو لاہور آنا چاہتے ہیں تو آئیں، 10 مرلے کے گھر میں ان کا جلسہ ہو جائے گا۔
مشہور خبریں۔
داعش کا نیا سرغنہ مقرر
جولائی
روس کا ایران کے خلاف فوجی اقدامات کے بارے میں انتباہ
اپریل
سعودی عرب کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی تحقیقات روکنے کے لیے دباؤ
دسمبر
رام اللہ کے قریب ایک صہیونی آبادکار زخمی
اکتوبر
سعودی عرب اور روس کے درمیان پولیس تعاون بڑھانے کا معاہدہ
مئی
روس اور یوکرین کی جنگ میں روس کی پوزیشن مضبوط: وائٹ ہاؤس
اگست
فلسطین کے حوالے سے ملالہ یوسف زئی کی جانب سے غلط الفاظ کا استعمال، پاکستانی صارفین نے خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا
مئی
مشرق وسطیٰ میں امارات کا کردار مثبت اور فعال ہے: بشار اسد
مارچ