🗓️
لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا جس کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہوگئی ہے۔گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے کے ساتھ ساتھ 2 اپریل بروز ہفتہ ہفتہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، جس کے ایجنڈے میں قائد ایوان کا انتخاب شامل ہے۔وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد غیر مؤثر ہوگئی۔
گورنر پنجاب نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 109 کے تحت صوبائی اسمبلی کا 40واں اجلاس طلب کیا ہے، جس میں آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ عثمان بزدار نے 28 مارچ کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے اہم ترین ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو دیا تھا۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا تھا کہ ’وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے اور عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے’۔
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات ہوئی تھی اور اسی ملاقات میں وزیراعظم نے پرویز الہٰی کو نیا وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔
عدم اعتماد کی تحریک کے ساتھ اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اراکین کے دستخط کے ساتھ سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو جمع کرائی گئی تھی۔
واضح رہے عثمان بزدار نے 20 اگست 2018 کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
مشہور خبریں۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں یومِ استحصال منایا جارہا ہے
🗓️ 5 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں)یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار
اگست
فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی فوج کی بربریت
🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:یروشلم میں عینی شاہدین نے دو فلسطینی بچوں کے رونے کی
جولائی
امریکی تاریخ کا بدترین صدر
🗓️ 13 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق بدترین امریکی صدور
فروری
نیتن یاہو جھوٹا ہے: ریاض منصور
🗓️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی کانگریس ہزاروں فلسطینی حامیوں اور نیتن یاہو کے مخالفین
جولائی
عراق میں امریکی اتحاد کے تین قافلوں پر حملہ
🗓️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اتحاد کے تین
ستمبر
غزہ پر حملوں کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا ردعمل
🗓️ 16 مئی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ کی پٹی میں صیہونی
مئی
پیوٹن اور السیسی کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کی تاکید
🗓️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے
اکتوبر
سائنسدانوں نے انجکشن سے خوف زدہ افراد کے لیے ویکسین اسٹیکرتیار کر لیا
🗓️ 28 ستمبر 2021نارتھ کیرولائنا(سچ خبریں) امریکی سائنس دانوں نے مائیکرو اسکوپک نیڈلز والا ایسا
ستمبر